
۔ انڈیگو ایئر لائنز کی پرواز کا نوئی ممبئی ایئر پورٹ پر واٹر کینن سے استقبال کیا گیا
نئی دہلی، 25 دسمبر (ہ س)۔ نوی ممبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ (این ایم آئی اے ) جمعرات کی صبح کمرشیل فلائٹ آپریشنز کے لیے وقف کر دیا گیا۔ اس ایئر پورٹ پر صبح پہلی پرواز نے لینڈنگ کی ۔ یہ پرواز انڈیگو کی تھی، جس کا ہوائی اڈے پر واٹر کینن سے استقبال کیا گیا۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ پہلی کمرشیل پرواز نوی ممبئی بین الاقوامی ہوائی اڈے پر اتری۔ انڈیگو ایئر لائنز کی ایک پرواز بنگلورو سے نوی ممبئی پہنچی، جس نے ہوائی اڈے کی پہلی لینڈنگ کی۔ واقعے کی ویڈیو منظر عام پر آگئی ہے۔ اڈانی گروپ کے چیئرمین گوتم اڈانی بھی اس موقع پر نوی ممبئی بین الاقوامی ہوائی اڈے پر موجود تھے۔
ممبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ (این ایم آئی اے) پر آپریشنز کا آغاز ممبئی کے لیے صرف ہوا بازی کی صنعت کا سنگ میل نہیں ہے، بلکہ یہ ان ہوائی مسافروں کے لیے بھی ایک جذباتی لمحہ ہے جو ہوائی اڈے کے تجارتی آپریشنز کے پہلے ہی دن تاریخ کا حصہ بنے۔
وزیر اعظم نریندر مودی نے 8 اکتوبر کو نوی ممبئی بین الاقوامی ہوائی اڈے کا افتتاح کیا تھا۔ مہاراشٹر میونسپل اینڈ انڈسٹریل ڈیولپمنٹ کارپوریشن (سیڈکو) نے پہلی بار ممبئی کے مرکزی ہوائی اڈے کے علاوہ 1997 میں اس ہوائی اڈے کا تصور کیا تھا۔ یہ وژن 21 سال بعد اس وقت پورا ہونا شروع ہوا جب وزیر اعظم مودی نے 2018 میں ہوائی اڈے کا سنگ بنیاد رکھا تھا۔
اڈانی انٹرپرائزز لمیٹڈ کی معاون کمپنی اڈانی ایئرپورٹس ہولڈنگس لمیٹڈ(اے اے ایچ ایل)نے 2021 سے گرین فیلڈ ہوائی اڈے کی ترقی، تعمیر اور چلانے کی تیاری کی ہے۔ اس ہوائی اڈے کو ممبئی کا نیا گیٹ وے بھی کہا جا رہا ہے۔ وہیں 021سے اڈانی انٹرپرائزز لمیٹڈ ( اے ای ایل) کی ایک ذیلی کمپنی اے اے ایچ ایل اس ہوائی اڈے کی تعمیر اور ترقی کی نگرانی کر رہی ہے۔
قابل ذکر ہے کہ نوی ممبئی بین الاقوامی ہوائی اڈے سے ابتدائی طور پر 15 گھریلو پروازیں ہوں گی اور پہلے دن، ایئر لائنز نو ہندوستانی شہروں کو اس نئے ہوائی اڈے سے جوڑیں گی، جس کے تحت 12 گھنٹے پروازیں چلائی جائیں گی۔ 19,650 کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والے ہوائی اڈے کا پہلا مرحلہ 1,160 ہیکٹیئر کے رقبے پر پھیلا ہوا ہے۔ پہلے مرحلے میں ایک ٹرمینل اور ایک رن وے شامل ہے، جس میں سالانہ 20 ملین مسافروں کو سنبھالنے کی گنجائش ہے۔ نئی ممبئی ہوائی اڈے کے تمام پانچ مراحل مکمل ہونے کے بعد، ہوائی اڈہ کارگو ٹرمینل اور ملٹی موڈل کنیکٹیویٹی کے ساتھ سالانہ 90 ملین مسافروں کو سنبھال سکے گا۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمد شہزاد