سندھو بی ڈبلیو ایف ایتھلیٹس کمیشن کی چیئرپرسن بنیں، کونسل کی رکن بھی ہوں گی
نئی دہلی، 25 دسمبر (ہ س)۔ دو بار کی اولمپک میڈلسٹ ہندوستانی شٹلر پی وی سندھو کو 2026-29 کی مدت کے لیے بیڈمنٹن ورلڈ فیڈریشن (بی ڈبلیو ایف) ایتھلیٹس کمیشن کی چیئرپرسن منتخب کیا گیا ہے۔ اس کردار کے علاوہ، سندھو بی ڈبلیو ایف کونسل کی رکن کے طور پر بھی
Sports-Badminton-Sindhu-BWF


نئی دہلی، 25 دسمبر (ہ س)۔ دو بار کی اولمپک میڈلسٹ ہندوستانی شٹلر پی وی سندھو کو 2026-29 کی مدت کے لیے بیڈمنٹن ورلڈ فیڈریشن (بی ڈبلیو ایف) ایتھلیٹس کمیشن کی چیئرپرسن منتخب کیا گیا ہے۔ اس کردار کے علاوہ، سندھو بی ڈبلیو ایف کونسل کی رکن کے طور پر بھی خدمات انجام دیں گی، عالمی بیڈمنٹن کی پالیسیوں اور حکمرانی میں کھلاڑیوں کی آواز کو مزید مضبوط بنائیں گی۔

اس کے علاوہ ، ہانگ کانگ، چین کے چان ہو یوین ڈینیئل کو پیرا بیڈمنٹن ایتھلیٹس کمیشن کا چیئرمین منتخب کیا گیا ہے۔

سندھو 2017 سے بی ڈبلیو ایف ایتھلیٹس کمیشن کی رکن ہیں اور 2020 سے بی ڈبلیو ایف انٹیگریٹی ایمبیسیڈر کے طور پر بھی خدمات انجام دے رہی ہیں۔ 2019 کی عالمی چیمپئن اس اہم ذمہ داری کے لیے اپنے وسیع تجربے اور متاثر کن شخصیت کو سامنے لائیں گی۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سندھو نے کہا، ”میں اس کردار کو ذمہ داری اور بامقصد طریقے سے قبول کرتی ہوں۔ ایتھلیٹس کمیشن کی چیئر کے طور پر، میری توجہ اس بات کو یقینی بنانا ہوگی کہ کھلاڑیوں کی آواز کو ہر سطح پر واضح، مستقل اور احترام کے ساتھ سنا جائے۔ میں اس کردار کو کھلاڑیوں اور انتظامیہ کے درمیان ایک پل کے طور پر دیکھتی ہوں۔ کھلاڑیوں کے ذریعہ مجھ پر ظاہر کیا گیا اعتماد میرے لئے اعزاز کی بات ہے ۔ میں سابق چیئر گریسیا پولی کو ان کے شاندار کام کے لئے شکریہ ادا کرنا چاہتی ہوں۔

سندھو کی ڈپٹی چیئر نیدرلینڈ کی ڈیبورا زیلے ہوں گی۔ جنوبی کوریا کی این سے ینگ، مصر کی دوہا ہانی اور چین کے جیا ای فان کمیشن میں دیگر ایتھلیٹ نمائندے ہیں۔

پیرا بیڈمنٹن میں، چن ہو یواین ڈینیئل نے اس سال کے شروع میں عبوری چیئر کے طور پر کام کیا تھااور اب وہ کل وقتی کردار ادا کریں گے۔ دو بار کے پیرالمپئن رہ چکے ڈبلیو ایچ 2کھلاڑی چان نے کہا”بی ڈبلیو ایف پیرا ایتھلیٹس کمیشن کا چیئر منتخب ہونا میرے لیے ایک بہت بڑا اعزاز ہے۔یہ نہ صرف میرے لیے ذاتی کامیابی ہے، بلکہ دنیا بھر کے پیرا بیڈمنٹن کھلاڑیوں کی محنت اور ترقی کا اعتراف بھی ہے۔“

ڈنمارک کی کیتھرین روزینگرین ان کی نائب ہوں گی۔ کمیشن کے دیگر ارکان میں امریکہ کی ایمی برنیٹ، فرانس کے گیلوم گیلی، ہندوستان کے ابو حبیدہ اور مصر کے طارق عباس غریب زہری شامل ہیں۔

اس دوران، ایران کی ثریا آغائی حاجی آغا، جو ٹوکیو 2020 اولمپکس میں ایران کی نمائندگی کرنے والی پہلی خاتون بیڈمنٹن کھلاڑی تھیں، کو حال ہی میں بین الاقوامی اولمپک کمیٹی (آئی او سی ) کے ایتھلیٹس کمیشن کے پانچ نئے اراکین میں شامل کیا گیا تھا۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande