
سرینگر، 25 دسمبر (ہ س): سرینگر کے ایل ڈی اسپتال کے قریب جمعرات کی صبح ایک نامعلوم شخص سڑک کے کنارے بے ہوشی کی حالت میں پایا گیا اور بعد میں اسے اسپتال میں مردہ قرار دیا گیا۔ ایک اہلکار نے بتایا کہ پولیس کی ایک ٹیم اس شخص کو، جس کی عمر تقریباً 45 سال بتائی جارہی ہے، کو ایس ایم ایچ ایس اسپتال لایا، جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق، متوفی ایل ڈی اسپتال کے قریب سڑک کے کنارے پڑا پایا گیا تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس کی شناخت اور موت کی وجہ کا پتہ لگایا جا رہا ہے۔ دریں اثنا، پولیس نے معاملے کا نوٹس لے لیا ہے۔ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Aftab Ahmad Mir