حصص بازار اضافے کے ساتھ کھلا، سینسیکس نے 121 پوائنٹس کی چھلانگ لگائی
نئی دہلی، 24 دسمبر (ہ س)۔ ہفتے کے تیسرے کاروباری دن بدھ کو اسٹاک مارکیٹ سبز نشان پر کھلا۔ بامبے اسٹاک ایکسچینج (بی ایس ای)کا سینسیکس ابتدائی تجارت میں 144.16 پوائنٹس یعنی 0.17 فیصد بڑھ کر 85,669 پر پہنچ گیا۔ نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) کانفٹی
stock-market-opened-in-positive-Sensex-rising-121


نئی دہلی، 24 دسمبر (ہ س)۔ ہفتے کے تیسرے کاروباری دن بدھ کو اسٹاک مارکیٹ سبز نشان پر کھلا۔ بامبے اسٹاک ایکسچینج (بی ایس ای)کا سینسیکس ابتدائی تجارت میں 144.16 پوائنٹس یعنی 0.17 فیصد بڑھ کر 85,669 پر پہنچ گیا۔ نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) کانفٹی بھی 36.30 پوائنٹس یعنی 0.14 فیصد اضافے کے ساتھ 26,213.45 پر تجارت کرتا ہوا نظر آیا۔

سینسیکس کے 30 میں سے 21 شیئروں میں تیزی نظر آرہی ہے۔ نفٹی کے 50 میں سے34اسٹاک مضبوطی کے ساتھ کاروبار کر رہے ہیں۔ این ایس ای کے میڈیا، میٹل اور رئیلٹی انڈیکس اوپر ہیں، جبکہ آئی ٹی کے شیئروں گراوٹ نظر آ رہی ہے۔وہیں، ہندوستانی روپیہ بھی ابتدائی تجارت میں 12 پیسے بڑھ کر امریکی ڈالر کے مقابلے 89.51 پر پہنچ گیا۔

اس کے علاوہ ،ایشیائی منڈیوں میں، کوریا کا کوسپی 0.13 فیصد اضافے کے ساتھ 4,122 پوائنٹس پر اور جاپان کا نکیئی 0.093 فیصد بڑھ کر 50,460 پر کاروبار کر رہا ہے۔ اسی طرح ہانگ کانگ کا ہینگ سینگ انڈیکس 0.097 فیصد اضافے کے ساتھ 25,799 پر ہے اور چین کا شنگھائی کمپوزٹ انڈیکس 0.24 فیصد اضافے کے ساتھ 3,929 پر کاروبار کر رہا ہے۔

غور طلب ہے کہ بی ایس ای کاسینسیکس ایک دن پہلے 42.63 پوائنٹس یعنی 0.050 فیصد کی گراوٹ کے ساتھ 85,524.84 پر بند ہوا۔ وہیں، نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) کانفٹی 4.75 پوائنٹس یعنی 0.018 فیصد بڑھ کر 26,177.15 پر بند ہوا تھا۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande