
علی گڑھ، 24 دسمبر(ہ س)۔
اے ایم یو گرلز اسکول نے اسلامک مشن اسکول، علی گڑھ کے زیر اہتمام منعقدہ انٹراسکول سائنس میلے میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ اسکول کی طالبات نے جدید تحقیق پر مبنی سائنسی پروجیکٹ پیش کیے، جنہیں ججوں کی جانب سے سراہا گیا اور انعامات سے نوازا گیا۔ نائلہ فاطمہ (جماعت ہشتم-ڈی) نے 8,000 روپے پر مشتمل پہلا انعام، جبکہ آٹھویں جماعت کی عالیہ، خدیجہ اور ثنانے پانچ ہزار روپئے پر مشتمل دوئم انعام حاصل کیا۔ آٹھویں جماعت کی آکرتی کو حوصلہ افزائی انعام دیا گیا جب کہ ساتویں اور آٹھویں جماعت کی متعدد طالبات کو ان کی تخلیقی صلاحیت اور سائنسی استعداد کے اعتراف میں خصوصی انعامات و اسناد سے نوازا گیا۔ ان طالبات کی رہنمائی محترمہ رعنا حبیب خان اور محترمہ سندس نورالعین نے کی۔پرنسپل محترمہ آمنہ ملک نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے و الی طالبات کی ستائش و حوصلہ افزائی کی۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / سید کامران علی گڑھ