
۔ کانپور، بہار اور نیپال کے رہنے والے ہیں چور
کانپور، 24 دسمبر (ہ س)۔ پولیس نے گزشتہ7 دسمبر کو گووند نگر تھانے کے علاقے میں ایک موبائل فون کی دکان سے تقریباً 60 لاکھ روپے کے 113 اسمارٹ فون چرانے والے گروہ کا پردہ فاش کرنے کے بعد پانچ چوروں کو گرفتار کیا ہے۔ وہ کانپور، بہار اور نیپال کے رہنے والے ہیں۔ ان کا ایک ساتھی تاحال فرار ہے جس کی گرفتاری کے لیے کوششیں جاری ہیں۔
پولیس کمشنر رگھوبیر لال نے منگل کی رات دیر گئے ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ نیرج بلیچا کی گووند نگر میں کرشنا موبائلز نامی دکان ہے۔ شاطر چوروں نے 7 دسمبر کو دکان کا شٹر ا±ٹھاکر تقریباً 60 لاکھ روپے مالیت کے 113 موبائل فون چرا لیے اور فرار ہو گئے تھے۔ یہ واقعہ دکان میں نصب سی سی ٹی وی کیمروں میں قید ہوگیا۔
متاثرہ کی شکایت کی بنیاد پر، پولیس کی تین ٹیموں نے، تقریباً 100 سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے چھان بین کرتے ہوئے چوروں کا 17 دنوں تک پیچھا کرتے ہوئے کانپور، لکھنو¿، بہار، نیپال سمیت مقامات پر چھاپے مارے اور پانچ مجرموں کو گرفتار کیا۔ پولیس نے ان سے 100 فیصد مسروقہ سامان بھی برآمد کر لیا۔
پکڑے گئے بدمعاشوں میں گھوڑاسہن موتیہاری، مشرقی چمپارن، بہار کے رہنے والےمبین، پرمود پاسوان، مکیش؛پرسانیپال کے رہنے والے کرشنا اور بجریا کانپورکا رہنے والا شعیب شامل ہیں۔ جبکہ ان کا ساتھی بہار کا رہنے والا اسلم تاحال فرار ہے۔ بدمعاشوں نے بتایا کہ وہ یہ چوری شدہ موبائل فون نیپال میں فروخت کرتے تھے۔ اس کے علاوہ بدمعاش ہندوستان کے کئی شہروں میں چوری کی وارداتیں بھی کر چکے ہیں۔
پولیس کمشنر نے بتایا کہ جب پولیس چوروں کو پکڑنے کے لیے گھوڑاسہن گاو¿ں گئی تو مقامی لوگوں نے پولیس ٹیم پر حملہ کردیا۔ ان بدمعاشوں نے ممبئی، دہلی، غازی آباد، ہریانہ، لکھنو¿ اور ایودھیا میں بھی چوری کی ہے۔ یہ گروہ مسلسل موبائل شاپس، لیپ ٹاپ شاپس اور رولیکس واچ شو رومز کو لوٹتا ہے۔ ان تمام کو گرفتار کر کے جیل بھیج دیا جا رہا ہے۔ وہیں، ڈی جی پی اور پولیس کمشنر نے انکشاف کرنے والی پولیس ٹیم کو ایک -ایک روپے کے انعام کا اعلان کیا ہے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمد شہزاد