امیٹھی میں نوجوان کے قتل سے سنسنی
امیٹھی، 24 دسمبر (ہ س)۔ اترپردیش میں امیٹھی ضلع کے مسافرخانہ تھانہ علاقے کے تحت واقع گاوں پنڈارا ٹھاکر میں منگل کی دیر رات ایک سنسنی خیز واقعہ پیش آیا۔ نامعلوم حملہ آوروں نے ایک نوجوان پر اس وقت تیز دھار ہتھیار سے حملہ کر دیا جب وہ گھر سے رفع حاجت
Up-Amethi-murder-yuth


امیٹھی، 24 دسمبر (ہ س)۔ اترپردیش میں امیٹھی ضلع کے مسافرخانہ تھانہ علاقے کے تحت واقع گاوں پنڈارا ٹھاکر میں منگل کی دیر رات ایک سنسنی خیز واقعہ پیش آیا۔ نامعلوم حملہ آوروں نے ایک نوجوان پر اس وقت تیز دھار ہتھیار سے حملہ کر دیا جب وہ گھر سے رفع حاجت کے لیے نکلا تھا۔ شدید زخمی نوجوان علاج کے دوران دم توڑ گیا۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس سپرنٹنڈنٹ سمیت اعلیٰ پولیس افسران جائے وقوعہ پر پہنچے اور ضروری قانونی کارروائی شروع کردی۔

متوفی کی شناخت رتنیش مشرا (23) ولد سنتوش مشرا کے طور پر کی گئی ہے۔ اہل خانہ کے مطابق رتنیش رات دیر گئے گھر سے نکلا تھا کہ اچانک پہلے سے ہی گھات لگائے بیٹھے حملہ آوروں نے حملہ کر دیا۔حملے میں وہ لہولہان ہوکر گرپڑا۔ شور سن کر گاو¿ں والے جائے وقوعہ پر پہنچے اور اسے سی ایچ سی مسافرخانہ لے گئے جہاں سے اس کی حالت بگڑنے پر اسے سلطان پور ضلع اسپتال ریفر کر دیا گیا۔ علاج کے دوران رتنیش کی موت ہو گئی۔

نوجوان کی موت سے اس کے گھر والوں میں کہرام مچ گیا ہے۔ گاو¿ں میں سوگ اور خوف کا ماحول ہے۔ اطلاع ملتے ہی سرکل آفیسر، ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس گیانیندر کمار سنگھ اور سپرنٹنڈنٹ آف پولیس محترمہ اپرنا رجت کوشک نے جائے وقوعہ پر پہنچکر جائے وقوعہ کا معائنہ کیا۔

ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس گیانیندر کمار سنگھ نے بتایا کہ خاندان کی شکایت کی بنیاد پر گاو¿ں کے ہی چھ لوگوں کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ فیلڈ یونٹ کی ٹیم نے شواہد اکٹھے کر لیے ہیں، پولیس کی دو ٹیمیں تشکیل دے کر ملزمان کی گرفتاری کے لیے کوششیں تیز کر دی گئی ہیں۔ پولیس کا دعویٰ ہے کہ جلد گرفتار کرکے قانونی کارروائی کی جائے گی۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande