راہل گاندھی نے کلدیپ سینگر کی ضمانت کو مایوس کن قرار دیا
نئی دہلی، 24 دسمبر (ہ س)۔ لوک سبھا میں قائد حزب اختلاف راہل گاندھی نے اناو¿ عصمت دری کیس میں عمر قید کی سزا پانے والے سابق ایم ایل اے کلدیپ سنگھ سینگر کو دہلی ہائی کورٹ سے دی گئی ضمانت کو مایوس کن قرار دیا ہے۔ راہل گاندھی نے خواتین کے حقوق کی کا
Unnao-Rape-Case-Bail-Row-Rahul-Gandhi-Sengar


نئی دہلی، 24 دسمبر (ہ س)۔ لوک سبھا میں قائد حزب اختلاف راہل گاندھی نے اناو¿ عصمت دری کیس میں عمر قید کی سزا پانے والے سابق ایم ایل اے کلدیپ سنگھ سینگر کو دہلی ہائی کورٹ سے دی گئی ضمانت کو مایوس کن قرار دیا ہے۔

راہل گاندھی نے خواتین کے حقوق کی کارکن یوگیتا بھیانہ کے ایک ایکس پوسٹ کو ری- پوسٹ کرتے ہوئے لکھاکیا ایک اجتماعی عصمت دری کی شکار کے ساتھ ایسا سلوک جائز ہے؟ کیا اس کا قصور صرف اتناہے کہ وہ انصاف کے لیے آواز اٹھا رہی ہے؟ جب مجرم کو ضمانت ملتی ہے اور متاثرہ کو مجرموں جیسا سلوک برداشت کرنا پڑتا ہے، تو یہ انصاف نہیں بلکہ ناانصافی ہے۔“

اناو¿ عصمت دری معاملے میں عمر قید کی سزا کاٹ رہے سینگر کو دہلی ہائی کورٹ نے چار شرائط کے ساتھ ضمانت دے دی ہے۔ حالانکہ، سینگر جیل میں ہی رہے گا کیونکہ اسے عصمت دری متاثرہ کے والد کے قتل کے الزام میں 10 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔ اس معاملے میں اس کی درخواست ضمانت پر فیصلہ 28 دسمبر کو ہونا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ سینگر کو ایک ٹرائل کورٹ نے 2019 میں عمر قید کی سزا سنائی تھی۔ چھ سال سے زیادہ بعد، دہلی ہائی کورٹ نے منگل کو اسے مشروط ضمانت دے دی۔ متاثرہ، اس کی ماں اور سماجی کارکن یوگیتا بھیانہ نے انڈیا گیٹ پر دھرنا دیا، لیکن کل دیر رات دہلی پولیس نے انہیں ہٹا دیا۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande