مغربی بنگال میں ووٹرفہرستوں کی نظرثانی: مزید 20 لاکھ غیر نشانزد ووٹروں کو نوٹس جاری
کولکاتا، 24 دسمبر (ہ س)۔ انتخابی کمیشن نے مغربی بنگال میں انتخابی فہرستوں کی خصوصی جامع نظرثانی (ایس آئی آر) کے تحت غیر نشان زد ووٹروں کوسنوائی کے لئے نوٹس جاری کرنے کے عمل کو تیز کردیا ہے۔ منگل سے، ایسے 20 لاکھ اضافی ووٹرز کو نوٹس بھیجنے کا عمل شر
Sir-Bengal-notice-ec


کولکاتا، 24 دسمبر (ہ س)۔ انتخابی کمیشن نے مغربی بنگال میں انتخابی فہرستوں کی خصوصی جامع نظرثانی (ایس آئی آر) کے تحت غیر نشان زد ووٹروں کوسنوائی کے لئے نوٹس جاری کرنے کے عمل کو تیز کردیا ہے۔ منگل سے، ایسے 20 لاکھ اضافی ووٹرز کو نوٹس بھیجنے کا عمل شروع ہو گیا ہے جو انتخابی فہرستوں میں شامل ہونے کے حوالے سے اپنی یا اپنے خاندان کے افراد کی حیثیت واضح نہیں کر سکے ہیں۔

سینئر عہدیدار نے بتایا کہ اس سے قبل پیر کو 10 لاکھ غیر نشانزد ووٹروں کو نوٹس جاری کرنے کا عمل شروع ہوا۔ پہلے مرحلے میں کل تقریباً 32 لاکھ غیر نشان زد ووٹرز کی سماعت کی جائے گی اور ان میں سے زیادہ تر کو جلد ہی نوٹس موصول ہوں گے۔

اہلکار کے مطابق ،یہ سنوائی ان ووٹروں کے لیے کی جا رہی ہیں جو 2002 کی ووٹر فہرستوں میں اپنے نام یا خاندان کے افراد کی موجودگی ثابت نہیں کر سکے۔ یہ سنوائی ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ اور سب ڈویژنل مجسٹریٹ کے دفاتر کے علاوہ مختلف سرکاری محکموں، اسکولوں اور کالجوں میں ہوں گی۔

اس پورے عمل کی نگرانی کے لیے تقریباً 4500 مائیکروآبزرورکو تعینات کیا گیا ہے۔ ان مشاہدین کو بدھ کو کولکاتا کے نذرل منچ میں دو سیشنوں میں تربیت دی جائے گی۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande