
راجوری سڑک حادثے میں ایک طالب علم جاں بحق
جموں، 24 دسمبر (ہ س)۔ ضلع راجوری کے منجاکوٹ علاقے میں بدھ کے روز موٹر سائیکل اور ٹاٹا موبائل لوڈ کیریئر کے درمیان پیش آئے سڑک حادثے میں ایک طالب علم جاں بحق جبکہ دو دیگر زخمی ہو گئے۔
حکام کے مطابق حادثہ منجاکوٹ میں پیش آیا، جس کے نتیجے میں تین افراد زخمی ہوئے۔ تمام زخمیوں کو فوری طور پر نزدیکی اسپتال منتقل کیا گیا، تاہم شدید زخمی طالب علم بعد ازاں گورنمنٹ میڈیکل کالج (جی ایم سی) راجوری میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا، جبکہ دیگر دو زخمیوں کی حالت مستحکم بتائی جا رہی ہے۔
جاں بحق ہونے والے طالب علم کی شناخت 15 سالہ محمد عاقب خان ولد محمد راسب کے طور پر کی گئی ہے۔ادھر پولیس نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے مقدمہ درج کر لیا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / محمد اصغر