شمالی ریلوے نے کہرے سے بچنے کے لیے اسکریچ ریک کا انتظام کیا
جموں, 24 دسمبر (ہ س)۔ موسم سرما میں گہرے کے باعث گزشتہ کئی دنوں سے ٹرین سروس میں پیش آنے والی رکاوٹوں کے پیش نظر شمالی ریلوے کے جموں ڈویژن نے مسافروں کی سہولت اور ٹرینوں کی وقت کی پابندی برقرار رکھنے کے لیے ’اسکریچ ریک‘ کا انتظام کیا ہے۔ریلوے حکام
Railway


جموں, 24 دسمبر (ہ س)۔ موسم سرما میں گہرے کے باعث گزشتہ کئی دنوں سے ٹرین سروس میں پیش آنے والی رکاوٹوں کے پیش نظر شمالی ریلوے کے جموں ڈویژن نے مسافروں کی سہولت اور ٹرینوں کی وقت کی پابندی برقرار رکھنے کے لیے ’اسکریچ ریک‘ کا انتظام کیا ہے۔ریلوے حکام کے مطابق یہ فیصلہ ڈویژنل ریلوے منیجر ویویک کمار کی ہدایات پر کیا گیا ہے۔ اس اقدام کے تحت جموں توی۔اجمیر ،شری ماتا ویشنو دیوی کٹرا۔نئی دہلی۔کٹرا کے لیے اضافی یا اسکریچ ریک فراہم کیے جائیں گے، تاکہ روانگی اور آمد میں ہونے والی تاخیر کی تلافی ممکن ہو سکے۔

حکام کا کہنا ہے کہ اسکریچ ریک کا استعمال اُن ٹرینوں کے لیے کیا جاتا ہے جو سات گھنٹے یا اس سے زائد تاخیر کا شکار ہو جائیں، جس سے متاثرہ ٹرینوں کی بروقت روانگی کو یقینی بنایا جا سکے گا اور مسافروں کو غیر ضروری پریشانی سے نجات ملے گی۔

اس موقع پر سینئر ڈویژنل کمرشل منیجر اچت سنگھل نے بتایا کہ سردیوں میں گھنے کہرے کے دوران مسافروں کو آرام دہ اور بروقت سفر کی سہولت فراہم کرنا اس اقدام کا بنیادی مقصد ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسکریچ ریک کا انتظام نہ صرف مسافروں کے لیے فائدہ مند ثابت ہوگا بلکہ ٹرینوں کی مجموعی کارکردگی اور وقت کی پابندی میں بھی بہتری لائے گا۔

ریلوے حکام کے مطابق یہ اضافی انتظامات مستقبل میں مسافروں کی بڑھتی ہوئی تعداد اور ضروریات کو پورا کرنے میں بھی معاون ثابت ہوں گے، جو ریلوے انتظامیہ کی مؤثر منصوبہ بندی اور مسافر دوست پالیسی کی عکاسی کرتے ہیں۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande