
علی گڑھ, 24 دسمبر (ہ س)۔
شعبہ لائبریری و انفارمیشن سائنس کے سینئر استاد پروفیسر ایم معصوم رضا نے کے آئی آئی ٹی یونیورسٹی، بھونیشور میں منعقدہ بین الاقوامی کانفرنس بعنوان ”مارچنگ بییونڈ دی لائبریریز: ٹیلنٹ، ٹکنالوجی اینڈ ٹرانسفارمیشن“ میں شرکت کی، جہاں انھوں نے اے آئی کے موضوع پر ایک پینل ڈسکشن میں بطور پینلسٹ شرکت کی اور ایک تکنیکی سیشن کی صدارت کی۔
پینل مباحثہ میں لائبریری خدمات میں مصنوعی ذہانت کے استعمال سے متعلق مواقع، حدود اور اخلاقی پہلوؤں پر غور کیا گیا۔ مباحثے کے دوران انہوں نے ہندوستانی لائبریریوں کے تناظر میں مصنوعی ذہانت کو متوازن اور حالات کے مطابق اپنانے کی ضرورت پر زور دیا۔
پروفیسر رضا نے تکنیکی سیشن بعنوان ”اسمارٹ لائبریری، انّوویٹیو پریکٹیسز اینڈ ای ریسورسز مینجمنٹ“ کی صدارت کرتے ہوئے اسمارٹ لائبریری ماڈلز، اختراعی خدمات کی فراہمی، ڈیجیٹل وسائل کے انتظام اور الیکٹرانک اطلاعاتی وسائل کے پائیدار استعمال سے متعلق اپنے خیالات پیش کئے۔ انھوں نے پرزینٹیشن اور مباحثوں کو موڈریٹ بھی کیا۔
پروفیسر رضا کی یہ شرکت قومی اور بین الاقوامی علمی فورمز کے ساتھ اے ایم یو کی مسلسل وابستگی اور ڈیجیٹل عہد میں لائبریریوں کے بدلتے ہوئے کردار پر علمی مکالمے کو فروغ دینے کے عزم کی عکاس ہے۔
---------------
ہندوستان سماچار / سید کامران علی گڑھ