
بی جے پی کے کارگزارصدر نتن نوین نے پٹنہ کے کالی مندر میں پوجا کیپٹنہ، 24 دسمبر (ہ س)۔ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے قومی کارگزارصدر نتن نوین پٹنہ کے دورے پر ہیں۔ بدھ کی صبح انہوں نے پٹنہ کے بانس گھاٹ میں کالی مندر اور اکھنڈواسنی دیوی مندر میں پوجا کی۔ نوین کئی اہم مندروں کا دورہ کریں گے اور پٹنہ کے گرودوارہ میں بھی پوجا کریں گے۔ریاستی صدر سنجے سراوگی کارگزار صدر نتن نوین کے ساتھ تھے۔ دورے کے دوران دونوں رہنماؤں نے بہار اور ملک کے لوگوں کے لیے خوشی، امن اور خوشحالی کے لیے دعا کی۔ پارٹی کے کارکنان اور حامی بھی مندر کے احاطے میں موجود تھے۔ قابل ذکر ہے کہ نوین منگل کے روز پٹنہ پہنچے تھے۔ بہار بی جے پی نے ان کے استقبال کو طاقت کے ایک بڑے مظاہرہ میں بدل دیا۔ پٹنہ کی سڑکوں پر تقریباً 6 کلو میٹر طویل روڈ شو کا انعقاد کیا گیا۔ اس کے بعد ملر اسکول گراؤنڈ میں ایک شاندار پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ نتن نوین نے بی جے پی ریاستی ہیڈکوارٹر میں بی جے پی لیجسلیچر پارٹی کے لیڈروں کے ساتھ ایک اہم میٹنگ بھی کی۔ قومی کارگزارصدر کا عہدہ سنبھالنے کے بعد نتن نوین کا بہار کا یہ پہلا دورہ ہے۔ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Mohammad Afzal Hassan