
نئی دہلی، 24 دسمبر (ہ س)۔ ہفتے کے تیسرے کاروباری دن بدھ کو شیئر مارکیٹ اتار- چڑھاؤ کے درمیان سرخ رنگ میں بند ہوا۔ بامبے اسٹاک ایکسچینج (بی ایس ای) کا سینسیکس 116.14 پوائنٹس یعنی 0.14 فیصد گر کر 85,408.70 پر بند ہوا۔ نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) کا نفٹی بھی 37.45 پوائنٹس یعنی 0.14 فیصد کی گراوٹ کے ساتھ 26,139.70 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔
غیر ملکی سرمایہ کاروں کی جانب سے مسلسل فروخت اور منتخب شعبوں میں منافع وصولی کی وجہ سے آج سرمایہ کاروں کا سینٹی منٹ کمزور رہا۔ ایک موقع پر، سینسیکس تقریباً 200 پوائنٹس بڑھ کر 85738.18 پوائنٹس تک پہنچ گیا تھا۔ حالانکہ یہتیزی زیادہ دیر تک قائم نہیں ر ہ سکی۔ آج کے کاروبار میں سینسیکس کے 30 شیئروں کی کارکردگی ملی جلی رہی۔ ٹی ایم پی وی، سن فارما، ہندوستان یونی لیور، ریلائنس انڈسٹریز اور ایشین پینٹس جیسے اسٹاکس میں سب سے زیادہ فروخت دیکھنے میں آئی۔
دوسری طرف ٹرینٹ، ماروتی سوزوکی انڈیا، الٹرا ٹیک سیمنٹ، بجاج فائنانس اور پاور گرڈ جیسے اسٹاکس ٹاپ گینرس یعنی سب سے زیادہ منافع کمانے والوں میں شامل رہے۔ ایشیائی اسٹاک مارکیٹوں میں جنوبی کوریا کا کوسپی اور جاپان کا نکیئی 225 پوائنٹس کے خسارے کے ساتھ بند ہوا جبکہ شنگھائی کا ایس ایس ای کمپوزٹ انڈیکس اور ہانگ کانگ کا ہینگ سینگ مثبتدائرے میں بند ہوا۔ یورپی منڈیوں میں معمولی اضافہ دیکھا گیا۔ امریکی کرنسی کے مقابلے ہندوستانی روپیہ 15 پیسے گر کر 89.78 روپے فی ڈالر (عارضی) پر بند ہوا۔
ایک دن پہلے، بی ایس ای سینسیکس 42.63 پوائنٹس یعنی 0.050 فیصد کی گراوٹ کے ساتھ 85,524.84 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔ نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) کا نفٹی 4.75 پوائنٹس یعنی 0.018 فیصد اضافے کے ساتھ 26,177.15 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمد شہزاد