
کولکاتا، 24 دسمبر (ہ س)۔ بھارتیہ جنتا پارٹی کے آئی ٹی سربراہ اور مغربی بنگال کے شریک انچارج امت مالویہ نے بدھ کے روز سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹویٹر) پر مغربی بنگال حکومت اور وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی پر سنگین الزامات لگائے۔امت مالویہ نے اپنی پوسٹ میں کہا کہ بنگلہ دیش میں بنیاد پرست ہجوم ہندوو¿ں کو چن چن کر نشانہ بنا رہے ہیں اور انہیں بے دردی سے قتل کر رہے ہیں، جب کہ مغربی بنگال میں خود ریاستی حکومت پولیس کے ذریعے ہندوو¿ں کے خلاف مظالم کر رہی ہے، خاص طور پر بنگلہ دیش میں ہندوو¿ں پر ہو رہے مظالم کے خلاف پرامن احتجاج کرنے والوں کو گرفتار کر رہی ہے۔امیت مالویہ نے الزام لگایا کہ منگل کو پرامن ہندو مظاہرین پر پولیس کا وحشیانہ لاٹھی چارج چیف منسٹر ممتا بنرجی کے دور اقتدار پر ایک سنگین داغ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ممتا بنرجی نہ صرف وزیر اعلیٰ ہیں بلکہ ریاست کی وزیر داخلہ بھی ہیں اور وہ اس واقعہ کی پوری ذمہ داری قبول کرتی ہیں۔بی جے پی لیڈر نے پولیس کی اس کارروائی کو جمہوریت اور آزادی اظہار پر براہ راست حملہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سے ثابت ہوتا ہے کہ مغربی بنگال میں ہندووں کی آواز کو دبانے کی کوشش کی جارہی ہے۔اس بیان کے بعد ریاستی سیاست میں ایک بار پھر تند و تیز بیانات اور سیاسی کشیدگی بڑھنے کے امکانات ہیں۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Mohammad Khan