
۔پچمڑھی-کلیان پور میں رات کا درجہ حرارت 5 ڈگری سے نیچے
بھوپال، 24 دسمبر (ہ س)۔ مدھیہ پردیش میں شدید سردی کا سلسلہ جاری ہے۔ آئندہ 24 گھنٹوں میں درجہ حرارت میں 2 سے 3 ڈگری تک کمی کا امکان ہے۔ اگلے دو دنوں کے دوران ریاست میں درمیانے سے لے کر انتہائی گھنی دھند اور سرد دن کی وارننگ جاری کی گئی ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ جموں کشمیر، ہماچل پردیش اور اتراکھنڈ میں برف باری کی وجہ سے مدھیہ پردیش میں شدید سردی ہے۔ بدھ کی رات سے سردی کی شدت بڑھ جائے گی۔ فی الحال پچمڑھی-کلیان پور ایسی جگہیں ہیں جہاں رات کا درجہ حرارت 5 ڈگری سے کم ہے۔
ریاست کے کئی اضلاع میں گھنی دھند کا قہر دیکھنے کو مل رہا ہے۔ خاص طور پر گوالیار، ریوا اور ستنا میں حد نگاہ 50سے 200میٹر تک پہنچ گئی جو صفر وژن جیسی ہے۔ دموہ، کھجوراہو، نوگاو¿ں، مورینا، سیدھی، دتیا، اندور، بھوپال، راج گڑھ، اجین، شاجاپور، سیہور، دیواس، بھنڈ، نیواڑی، ٹیکم گڑھ، چھتر پور، پنا، ستنا، ریوا، میہر،مو¿ گنج، سنگرولی اور شہڈول میں بھی گھنی دھند چھائی ہوئی ہے۔ کئی اضلاع میں حد نگاہ اتنی کم ہے کہ گاڑی چلانا مشکل ہے۔ کرسمس کے بعد سردی کی شدت بڑھ جائے گی۔ محکمہ موسمیات نے کم سے کم درجہ حرارت میں 2 سے 3 ڈگری تک کمی کی پیشگوئی کی ہے۔
یہاں رات کے درجہ حرارت میں پھر کمی آئی ہے۔ پانچ بڑے شہروںکی بات کریں تو بھوپال میں درجہ حرارت 7.4 ڈگری سیلسیس، اندور میں 6.4 ڈگری سیلسیس، گوالیار میں 8.5 ڈگری سیلسیس، اجین میں 9.8 ڈگری سیلسیس اور جبل پور میں 8.9 ڈگری سیلسیس درج کیا گیا۔ ریاست کا واحد ہل اسٹیشن پچمڑھی سب سے سرد تھا، جہاں کم سے کم درجہ حرارت 4.2 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔ شہڈول کے کلیان پور میں 4.6 ڈگری، مندسور میں 5.7 ڈگری، ریوا میں 6 ڈگری، کھجوراہو-امریا میں 6 ڈگری، شاجاپور میں 6.1 ڈگری، نوگاو¿ں-راج گڑھ میں 6.6 ڈگری، دتیا میں 6.9 ڈگری، ملاجکھنڈ میں 7.5 ڈگری، ستنا میں 7.6ڈگری، شیو پورi میں 8 ڈگری، رائسین میں 8.5 ڈگری، دموہ منڈلا میں 8.6 ڈگری، نرسنگھ پور میں 9.2 ڈگری، کھرگون میں 9.6 ڈگری، بیتول میں 9.7 ڈگری اور چھندواڑہ میں 9.8 ڈگری سیلسیس رہا۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمد شہزاد