کپرن میں چیتا سی آر پی ایف کیمپ میں داخل، جوان زخمی
کپرن میں چیتا سی آر پی ایف کیمپ میں داخل، جوان زخمی سرینگر، 24 دسمبر (ہ س):۔اننت ناگ کے کپرن میں بدھ کی صبح سی آر پی ایف کیمپ میں اس وقت خوف و ہراس پھیل گیا جب ایک چیتے نے احاطے میں گھس کر ناشتے کے اوقات میں اہلکاروں پر حملہ کر دیا، جس سے ایک جوا
تصویر


کپرن میں چیتا سی آر پی ایف کیمپ میں داخل، جوان زخمی

سرینگر، 24 دسمبر (ہ س):۔اننت ناگ کے کپرن میں بدھ کی صبح سی آر پی ایف کیمپ میں اس وقت خوف و ہراس پھیل گیا جب ایک چیتے نے احاطے میں گھس کر ناشتے کے اوقات میں اہلکاروں پر حملہ کر دیا، جس سے ایک جوان زخمی ہو گیا۔ حکام نے بتایا کہ یہ واقعہ کپرن کیمپ میں صبح کے وقت پیش آیا، جب جوان ناشتے کے لیے جمع تھے۔ اچانک ایک چیتے نے کیمپ میں آکر اہلکاروں پر حملہ کردیا۔ اس واقعہ کے دوران ایک جوان کی شناخت ایچ سی کملیش کمار کے طور پر ہوئی ہے،جو زخمی ہوئے ہیں۔ اسے فوری طور پر قریبی پرائمری ہیلتھ سینٹر لے جایا گیا، جہاں اسے فوری طبی امداد فراہم کی گئی۔ انہوں نے بتایا کہ زخمی جوان کی حالت مستحکم ہے۔ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Aftab Ahmad Mir


 rajesh pande