جے این میڈیکل کالج میں میڈیکل سپرنٹنڈنٹ اور ایڈیشنل میڈیکل سپرنٹنڈنٹ کی تقرری
علی گڑھ،24 دسمبر(ہ س)۔ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے جواہر لعل نہرو میڈیکل کالج و اسپتال کے پرنسپل اور چیف میڈیکل سپرنٹنڈنٹ کی سفارش پر اے ایم یو وائس چانسلر نے جواہر لعل نہرو میڈیکل کالج و اسپتال میں دو انتظامی عہدوں پر تقرری کی منظوری دی ہے۔ شعبہ آر
نئے میڈیل سپریٹنڈینٹ


علی گڑھ،24 دسمبر(ہ س)۔

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے جواہر لعل نہرو میڈیکل کالج و اسپتال کے پرنسپل اور چیف میڈیکل سپرنٹنڈنٹ کی سفارش پر اے ایم یو وائس چانسلر نے جواہر لعل نہرو میڈیکل کالج و اسپتال میں دو انتظامی عہدوں پر تقرری کی منظوری دی ہے۔ شعبہ آرتھوپیڈک سرجری کے پروفیسر نیر آصف کو ان کی معمول کی ذمہ داریوں کے ساتھ میڈیکل کالج کا سپرنٹنڈنٹ مقرر کیا گیا ہے۔ دو دہائیوں سے زائدکا تجربہ رکھنے والے سینئر آرتھوپیڈک سرجن پروفیسر آصف نے کلینیکل نگہداشت، تدریس و تحقیق میں نمایاں خدمات انجام دی ہیں۔ ان کی دلچسپی کے شعبوں میں آرتھوپیڈک ٹراما، جوائنٹ ری پلیسمنٹ اور آرتھروسکوپی شامل ہیں۔ اس کے ساتھ ہی انسٹی ٹیوٹ آف آپتھلمولوجی کے پروفیسر ضیاء صدیقی کوان کی موجودہ ذمہ داریوں کے ساتھ ایڈیشنل میڈیکل سپرنٹنڈنٹ مقرر کیا گیا ہے۔ وہ امراضِ چشم کی سرجری اور تعلیمی خدمات میں وسیع تجربہ رکھتے ہیں، جبکہ ان کی کلینیکل دلچسپیوں میں موتیا بند، قرنیہ، گلوکوما اور کمیونٹی آپتھلمولوجی شامل ہیں۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / سید کامران علی گڑھ


 rajesh pande