
مغربی سنگھ بھوم، 24 دسمبر (ہ س) .ضلع کے منوہر پور تھانہ علاقے میں معمول کے انسداد نکسل گشت کے دوران پولیس نے ماؤنواز سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے شبہ میں دو نوجوانوں کو گرفتار کیاہے۔ ان کے پاس سے ماو¿نواز تنظیم سے منسلک پمفلٹ اور ایک موبائل فون برآمد ہوا ہے۔
موصولہ اطلاعات کے مطابق 23 دسمبر کو منوہر پور تھانہ پولیس مسلح افواج کے ساتھ علاقے میں گشت کر رہی تھی۔ اس دوران اطلاع ملی کہ نند پور گاو¿ں کے سورن ٹولہ علاقے میں دو مشکوک افراد گھوم رہے ہیں۔ اطلاع کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے پولیس نے سپرنٹنڈنٹ پولیس ا مت رینو کو اطلاع دیتے ہوئے فوری کارروائی کی۔ پولیس ٹیم جب جائے وقوعہ پر پہنچی اور نیچے اتری تو دونوں مشتبہ افراد کھیتوں کی طرف بھاگنے لگے تاہم مسلح افواج کی مدد سے انہیں گھیرے میں لے لیا گیا۔
پولیس پوچھ تاچھ کے دوران گرفتار نوجوانوں کی شناخت درجن جاتے عرف درگا جاٹے (29) اور ومل ناگ (22) کے طور پر ہوئی ہے۔ تلاشی کے دوران، درجن جاٹے سے سی پی آئی (ماو¿سٹ) سے تعلق رکھنے والے پمفلٹ برآمد ہوئے، جبکہ ومل ناگ کے قبضے سے ایک سیاہ کی پیڈ موبائل فون ملا۔
پولیس نے دونوں افراد کو گرفتار کر کے بدھ کے روز عدالتی تحویل میں دے دیا۔ پولیس سپرنٹنڈنٹ امت رینو کے مطابق، ماو¿نواز نیٹ ورک سے ان کے کنکشن کا پردہ فاش کرنے کے لیے مکمل تفتیش جاری ہے۔
ہندوستھا ن سماچار
ہندوستان سماچار / محمد شہزاد