کلکتہ ہائی کورٹ نے شبھیندو ادھیکاری کے ساگر دیپ میں جلسہ عام کی اجازت دی
کولکاتا، 24 دسمبر (ہ س)۔ کلکتہ ہائی کورٹ نے بدھ کو بھارتیہ جنتا پارٹی کے سینئر لیڈر اور قانون ساز اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شبھیندو ادھیکاری کی طرف سے جنوبی 24 پرگنہ ضلع کے ساگردیپ میں مجوزہ جلسہ عام کی اجازت دے دی۔ عدالت کے حکم سے انتظامیہ کی جانب س
High-court-suvendu-rally


کولکاتا، 24 دسمبر (ہ س)۔ کلکتہ ہائی کورٹ نے بدھ کو بھارتیہ جنتا پارٹی کے سینئر لیڈر اور قانون ساز اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شبھیندو ادھیکاری کی طرف سے جنوبی 24 پرگنہ ضلع کے ساگردیپ میں مجوزہ جلسہ عام کی اجازت دے دی۔ عدالت کے حکم سے انتظامیہ کی جانب سے اجازت دینے سے انکار کے بعد پیدا ہوا تنازعہ اب ختم ہو گیا۔

اس معاملے میں عدالت میں ایک درخواست دائر کی گئی تھی، جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ انتظامیہ نے شبھیندو ادھیکاری کو ساگر دیب پر جلسہ عام کرنے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا تھا۔ درخواست پر سماعت کرتے ہوئے جسٹس کرشنا راؤ نے ہدایت دی کہ ساگر دیپ کے رودر نگر چورنگی علاقے میں جلسہ عام منعقد کیا جاسکتا ہے۔

عدالت نے یہ بھی واضح کیا کہ جلسہ عام شام 5 بجے تک ختم ہونا چاہیے۔ یہ آخری تاریخ ریاستی حکومت کی نمائندگی کرنے والے سینئر وکیل کلیان بنرجی کی ایک تجویز کی بنیاد پر مقرر کی گئی۔ عدالت نے زیادہ سے زیادہ 7000 افراد کی موجودگی، 50 مائیکروفون اور پانچ لاؤڈ اسپیکر کے استعمال کی اجازت دی۔

جسٹس کرشنا راو¿ نے ریاستی حکومت کو ہدایت دی کہ وہ جلسہ گاہ پر سخت نظر رکھے تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ امن و امان کسی بھی حالت میں متاثر نہ ہو۔ عدالت نے واضح طور پر کہا کہ اجتماع کے دوران امن و امان برقرار رکھنا ریاستی انتظامیہ کی ذمہ داری ہوگی۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande