گرلز اسکول میں طلبہ عہدیداروں کے لئے بیج اور مومنٹو تقریب منعقد
علی گڑھ, 24 دسمبر (ہ س)۔ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے اے ایم یو گرلز اسکول (ایس ایف ایس) نے موجودہ تعلیمی سیشن کے طالبات قائدین اور اسپورٹس کپتانوں کو عہدے تفویض کرنے کے لئے بیج اور مومنٹو تقریب کا اہتمام کیا، جس میں طالبات کی قائدانہ صلاحیتوں، نظ
گرلس اسکول


علی گڑھ, 24 دسمبر (ہ س)۔

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے اے ایم یو گرلز اسکول (ایس ایف ایس) نے موجودہ تعلیمی سیشن کے طالبات قائدین اور اسپورٹس کپتانوں کو عہدے تفویض کرنے کے لئے بیج اور مومنٹو تقریب کا اہتمام کیا، جس میں طالبات کی قائدانہ صلاحیتوں، نظم و ضبط، ٹیم ورک اور ایک دوسرے سے تعاون کے جذبہ کو سراہا گیا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پرنسپل محترمہ آمنہ ملک نے نو مقررہ عہدہ داروں کو مبارکباد پیش کی اور انہیں تلقین کی کہ وہ اسکول کی اقدار کو برقرار رکھتے ہوئے دوسروں کے لئے رول ماڈل بنیں اور اپنے ہم جماعتوں میں صحت مند مقابلے اور ذمہ داری کے جذبے کو فروغ دیں۔ سیشن کے لیے مقررشدہ طلبہ عہدہ داروں اور اسپورٹس کپتانوں میں دیا زینیفر (صدر)، علمہ اکبر (نائب صدر) اور رضوانہ ظہور (سکریٹری) شامل ہیں، جبکہ مختلف کھیلوں کے لئے مقرر کئے گئے کپتانوں میں ساجیہ (ایتھلیٹکس)، سامیہ آصف (باسکٹ بال)، مریم عائشہ فاطمہ (بیڈمنٹن)، ایشلی جیمز (ٹیبل ٹینس)، صدف خان (کرکٹ)، فرحت حسن (کبڈی)، ویشنوی کوشک (یوگ)، شاذیہ پروین (والی بال)،ادیبہ فاطمہ (فٹ بال)، سنجنا سنگھ (کھوکھو) اور پراچی سنگھ (ٹگ آف وار) شامل ہیں۔

اس موقع پر عہدیداروں کے لیے حوصلہ افزا کلمات اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا گیا۔ پروگرام میں ڈاکٹر ذیشان حیدر، گیمز انچارج (ایس ایف ایس)؛ مسٹر محمد وسیم احمد، مارننگ انچارج (گیمز و اسپورٹس)؛ کوآرڈینیٹر مسٹر محمد امتیاز عالم، اور اساتذہ مسٹر جاوید عالم اور مسٹر فرہاد علی وغیرہ موجود تھے۔

---------------

ہندوستان سماچار / سید کامران علی گڑھ


 rajesh pande