زہر سے گردوں کے متاثر ہونے کے موضوع پر لیکچر کا اہتمام
علی گڑھ, 24 دسمبر (ہ س)۔ جے این میڈیکل کالج، علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے شعبہ میڈیسن کے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر سیف قیصر نے ایس جی پی جی آئی کنونشن سینٹر، لکھنؤ میں منعقدہ انڈین سوسائٹی آف نیفرولوجی کی 54ویں سالانہ کانفرنس میں ”زہر خورانی اور زہریلے اثر
سیف قیصر


علی گڑھ, 24 دسمبر (ہ س)۔ جے این میڈیکل کالج، علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے شعبہ میڈیسن کے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر سیف قیصر نے ایس جی پی جی آئی کنونشن سینٹر، لکھنؤ میں منعقدہ انڈین سوسائٹی آف نیفرولوجی کی 54ویں سالانہ کانفرنس میں ”زہر خورانی اور زہریلے اثرات سے پیدا ہونے والی گردوں کے شدید زخموں“ کے موضوع پر لیکچر دیا۔ انھوں نے کہاکہ بالخصوص ہندوستان جیسے ترقی پذیر ممالک میں زہرسے گردوں کے بری طرح متاثر ہونے کے عمل کو اکثر نظرانداز کیا جاتا ہے، حالانکہ اس بات کو سمجھنے کی ضرورت ہے کہ زرعی کیمیائی زہر، صنعتی زہریلے مادّے، ادویات اور سانپ یا کیڑوں کے زہر سے لاحق خطرات خاص طور پر دیہی اور نیم شہری آبادیوں میں گردوں سے متعلق بیماری اور اموات میں بدستور اضافہ کر رہے ہیں۔

ڈاکٹر قیصر نے گردوں کے خراب ہونے میں زہریلے مادّوں اور زہر سے پیدا ہونے والی اثرات اور گردوں کو نقصان پہنچانے والے بنیادی پیتھوفزیولوجیکل عوامل پر تفصیل سے روشنی ڈالی۔ انہوں نے بروقت تشخیص، فوری علاج اور مناسب وقت پر رینل رپلیسمنٹ تھیریپی کے آغاز کو اہم قرار دیا تاکہ متاثرہ مریضوں کی زندگی بچائی جا سکے۔ شعبہ میڈیسن کے چیئرمین پروفیسر خواجہ سیف اللہ ظفر نے ڈاکٹر قیصر کی ستائش کرتے ہوئے کہا کہ قومی سطح کے فورم پر اس طرح کے لیکچرز شعبے کی معیاری تحقیق اور علمی امتیاز میں بڑھتی ہوئی شمولیت کی عکاسی کرتے ہیں۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / سید کامران علی گڑھ


 rajesh pande