پولیس نے کٹھوعہ میں منشیات فروش کو گرفتار کیا
جموں, 24 دسمبر (ہ س)۔ جموں و کشمیر پولیس نے ضلع کٹھوعہ میں پاکستان سے ڈرون کے ذریعے گرائی گئی منشیات کے نیٹ ورک سے وابستہ ایک مبینہ منشیات فروش کو گرفتار کر لیا ہے۔ حکام کے مطابق گرفتار ملزم کی شناخت سراج دین عرف سراجو کے طور پر ہوئی ہے، جو پاکستان
Arrested


جموں, 24 دسمبر (ہ س)۔ جموں و کشمیر پولیس نے ضلع کٹھوعہ میں پاکستان سے ڈرون کے ذریعے گرائی گئی منشیات کے نیٹ ورک سے وابستہ ایک مبینہ منشیات فروش کو گرفتار کر لیا ہے۔ حکام کے مطابق گرفتار ملزم کی شناخت سراج دین عرف سراجو کے طور پر ہوئی ہے، جو پاکستان سے ڈرون کے ذریعے بھیجی جانے والی ہیروئن کا ایک اہم وصول کنندہ بتایا جا رہا ہے۔

پولیس کے مطابق یہ گرفتاری پولیس اسٹیشن ہیرانگر میں درج ایک مقدمے کے سلسلے میں عمل میں لائی گئی ہے، جو ہیرانگر کے سرحدی گاؤں چھن ٹنڈا میں ڈرون کے ذریعے گرائی گئی 400 گرام سے زائد منشیات کی برآمدگی سے متعلق ہے۔ تفتیش کے دوران سرحد پار منشیات اسمگلنگ کے ایک منظم نیٹ ورک کا انکشاف ہوا ہے، جس میں اب تک جموں و کشمیر اور پنجاب سے تعلق رکھنے والے چار افراد کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔

حکام نے بتایا کہ گرفتار ملزمان کورئیر، منشیات اسمگلر اور مالی معاون کے طور پر کام کر رہے تھے۔ ان کے انکشافات کی بنیاد پر پانچ لاکھ روپے سے زائد کی منشیات کی رقم اور مزید 414 گرام ہیروئن بھی برآمد کی گئی ہے۔

مزید تفتیش کے دوران فارورڈ لنکیجز کی جانچ میں سراج دین کو ڈرون کے ذریعے گرائی گئی ہیروئن کا مرکزی وصول کنندہ قرار دیا گیا، جبکہ وہ گلی محلوں میں منشیات فروشی میں بھی ملوث پایا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق ملزم کے انکشاف پر ہیروئن نما مادہ، ایک تیز دھار ہتھیار اور پستول کے تین کارتوس بھی ضبط کیے گئے ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کی نشاندہی پر منشیات اسمگلنگ نیٹ ورک سے جڑے مزید افراد کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ کٹھوعہ پولیس نے منشیات کے خلاف اپنی مہم کو مزید تیز کرنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ اس ناسور کے خاتمے کے لیے پولیس کے ساتھ تعاون کریں۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande