
جموں, 24 دسمبر(ہ س)۔ ضلع ڈوڈہ پولیس نے مفرور اور مطلوب ملزمان کے خلاف جاری اپنی مہم کے تحت ایک اہم کارروائی انجام دیتے ہوئے ایک مفرور ملزم کو گرفتار کر لیا ہے، جو طویل عرصے سے قانون کی گرفت سے باہر تھا۔پولیس کے مطابق گرفتار کیے گئے مفرور کی شناخت عمران احمد ولد لالا ٹاک سکنی راچو روٹ ، مرمت، ڈوڈہ کے طور پر ہوئی ہے۔ مذکورہ ملزم پولیس اسٹیشن ڈوڈہ میں درج ایف آئی آر میں مطلوب تھا۔ اگرچہ اس مقدمے میں چالان پہلے ہی مجاز عدالت میں پیش کیا جا چکا تھا، تاہم ملزم اس کے بعد فرار ہو گیا تھا۔
اسکے بعد ایڈیشنل اسپیشل موبائل مجسٹریٹ، ڈوڈہ کی عدالت نے ملزم کے خلاف ضابطہ فوجداری کی دفعہ 512 کے تحت وارنٹِ گرفتاری جاری کیا۔ عدالت کے احکامات کی تعمیل میں پولیس اسٹیشن ڈوڈہ کی ایک خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی، جس نے تکنیکی ذرائع اور مصدقہ خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کارروائی کرتے ہوئے مفرور ملزم کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزم کو بعد ازاں معزز عدالت میں پیش کیا گیا۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / محمد اصغر