
نئی دہلی، 24 دسمبر (ہ س)۔ مرکزی حکومت نے دہلی میٹرو کے فیز- 5اے کے لیے تین نئے کوریڈورز کو منظوری دی ہے، جن کی کل تخمینہ لاگت 12,014.91 کروڑ روپے ہے۔ 16.076 کلومیٹر پر محیط یہ پروجیکٹ قومی دارالحکومت میں رابطے کو مزید بہتر بنائے گا۔
وزیر اعظم نریندر مودی کی صدارت میں مرکزی کابینہ نے بدھ کو اس پروجیکٹ کو منظوری دی۔ مرکزی وزیر اشونی ویشنو نے نیشنل میڈیا سنٹر میں میڈیا کو یہ اطلاع دی۔ یہ تین کوریڈور: آر کے آشرم مارگ سے اندرا پرستھ (9.913 کلومیٹر)، ایروسیٹی سے ڈومیسٹک ایئرپورٹ ٹی-1 (2.263 کلومیٹر)، اور تغلق آباد سے کالندی کنج (3.9 کلومیٹر) ہیں۔ اس ایکسٹینشن میں 13 اسٹیشن ہوں گے جن میں سے 10 انڈر گراونڈ اور 3 ایلیویٹڈ ہوں گے۔ پروجیکٹ کی لاگت مرکزی حکومت، دہلی حکومت اور بین الاقوامی فنڈنگ ایجنسیاں سے آئے گی۔
مکمل ہونے کے بعد، کوریڈور-1 مغربی، شمالی اور پرانی دہلی کی کنیکٹی وٹی کوسینٹرل دہلی سے بہتر بنائے گا اور بقیہ دو کوریڈور جنوبی دہلی کو ساکیت، چھتر پور کے راستے ڈومیسٹک ایئرپورٹ ٹرمینل-1 سے جوڑیں گے۔
آر کے آشرم مارگ-اندرپرستھ سیکشن پر آر کے آشرم مارگ، شیواجی اسٹیڈیم، سینٹرل سکریٹریٹ، کرتویہ بھون، انڈیا گیٹ، سمر میموریل-ہائی کورٹ، بڑودہ ہاو¿س، بھارت منڈپم اور اندرا پرستھ اسٹیشن ہوں گے۔ تغلق آباد-کالندی کنج سیکشن میں سریتا وہار ڈپو، مدن پور کھادر اور کالندی کنج میں اسٹیشن ہوں گے۔ ایروسیٹی اسٹیشن کو مزید ڈومیسٹک -1 اسٹیشن سے جوڑا جائے گا۔
وزیر اشنوی ویشنو کے مطابق سینٹرل وسٹا کوریڈور تمام کرتویہ بھون کو کنیکٹیویٹی فراہم کرے گا۔ یہ دفتر جانے والوں اور علاقے میں آنے والوں کو ڈور-اسٹیپ رابطہ فراہم کرے گا۔ اس رابطے سے تقریباً 60 ہزار دفتر جانے والے اور روزانہ دو لاکھ زائرین مستفید ہوں گے۔
آر کے آشرم مارگ – اندرا پرستھ سیکشن بوٹینیکل گارڈن – آر کے آشرم مارگ کوریڈور کا ایک توسیعی حصہ ہوگا۔ یہ سینٹرل وسٹا کے علاقے کو میٹرو رابطہ فراہم کرے گا۔ ایروسٹی – آئی جی ڈی ہوائی اڈے کے ٹرمینل 1 اور تغلق آباد – کالندی کنج کے حصے ایروسٹی – تغلق آباد کوریڈور کی توسیع ہوں گے۔ اس سے قومی دارالحکومت کے جنوبی حصوں جیسے تغلق آباد، ساکیت، اور کالندی کنج سے ہوائی اڈے کا رابطہ بہتر ہوگا۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمد شہزاد