
نئی دہلی، 24 دسمبر (ہ س)۔
مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) نے میونسپل کارپوریشن آف دہلی (ایم سی ڈی) شاہدرہ زون میں تعینات اسسٹنٹ انجینئر آشیش سیوچ اور بیلدار مہیش کمار کو 2 لاکھ روپے کی رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔
سی بی آئی نے بدھ کے روز کہا کہ یہ مقدمہ 22 دسمبر کو اس شکایت کے بعد درج کیا گیا تھا جس میں الزام لگایا گیا تھا کہ بیلدار نے ایک جونیئر انجینئر اور اسسٹنٹ انجینئر کی طرف سے شکایت کنندہ کی عمارت کی بندش کی رپورٹ تیار کرنے کے بدلے دو لاکھ روپے کا مطالبہ کیا تھا۔ ایجنسی نے بعد میں اسی دن جال بچھا کر دونوں ملزمان کو رشوت لیتے ہوئے پکڑ لیا۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Mohammad Khan