
علی گڑھ, 24 دسمبر (ہ س)۔
علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے شعبہ ہندی کے سالانہ ہندی جریدے ابھینو بھارتی (2025–26) کا باضابطہ اجراء وائس چانسلر پروفیسر نعیمہ خاتون نے ایک تقریب میں کیا۔ اس موقع پر وائس چانسلر نے جریدے کے علمی معیار کی ستائش کرتے ہوئے کہا کہ اَبھینو بھارتی ہندی زبان و ادب میں علمی و تحقیقی سرگرمیوں کے لیے ایک اہم پلیٹ فارم ہے۔ جریدے کے تازہ شمارے کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے مدیرِ اعلیٰ اور شعبہ ہندی کی سابق چیئرپرسن پروفیسر تسنیم سہیل نے بتایا کہ ابھینو بھارتی 1953 ء سے مسلسل شائع ہو رہا ہے اور ہندی مطالعات و تحقیق کے فروغ میں نمایاں خدمات انجام دے رہا ہے۔ شریک مدیر پروفیسر جیہ پریہ درشنی شکلا نے شمارے کی اشاعت میں تعاون کرنے والے افراد کا شکریہ ادا کیا اور جریدے کی خصوصیات مختصراً بیان کیں۔ رسمِ اجرا کے موقع پراے ایم یو رجسٹرار پروفیسر عاصم ظفر، شعبہ ہندی کے چیئرپرسن پروفیسر معراج احمد، ڈپٹی پراکٹر پروفیسر عفت اصغر اور شعبہ کے دیگر اساتذہ موجود رہے۔
---------------
ہندوستان سماچار / سید کامران علی گڑھ