بہار اسٹیٹ مدرسہ ایجوکیشن بورڈ کے زیر اہتمام تہنیتی پروگرام کا انعقاد
پٹنہ،24دسمبر(ہ س)۔ بہار اسٹیٹ مدرسہ ایجوکیشن بورڈ کے یئر مین سلیم پرویزصدارت میں بی آئی ایم ہال ، سنہا لائبریری روڈ، پٹنہ میں تہنیتی جلسہ کا اہتمام کیا گیا۔ اسموقع پرسلیم پرویز نے کہا کہ نتیش کمار مدارس ملحقہ کی ترقی اور دیگر مراعات ساتھ ہی ماند
بہار اسٹیٹ مدرسہ ایجوکیشن بورڈ کے زیر اہتمام عزت افزائی و اسناد تقسیم پروگرام کا شاندار انعقاد:سلیم پرویز


پٹنہ،24دسمبر(ہ س)۔ بہار اسٹیٹ مدرسہ ایجوکیشن بورڈ کے یئر مین سلیم پرویزصدارت میں بی آئی ایم ہال ، سنہا لائبریری روڈ، پٹنہ میں تہنیتی جلسہ کا اہتمام کیا گیا۔ اسموقع پرسلیم پرویز نے کہا کہ نتیش کمار مدارس ملحقہ کی ترقی اور دیگر مراعات ساتھ ہی ماندہ مدارس کو امداد کے زمرے میں شامل کرنے کیلئے پابند عہد ہیں۔ دیگر معززین نے حکومت کی بہتر کارکردگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مدارس کے جو بھی بنیادی مسائل ہیں اسے حل کئے جائیں گے۔ حکومت کے نمائندہ خالد انور نے کہا کہ مدارس کی فلاح وبہبود گی کیلئے حکومت بہار بالخصوص نتیش کمار کا خیال مثبت ہے اورمدارس کو اپنا حق یقینا ملے گا۔

عبدالقدوس ،صدر مدارس ملحقہ اولڈ بوائز ایسو سی ایشن نے اپنے خطاب میں کہا کہ مدارس میں زیر تعلیم طلبا وطالبات کو ایمانداری اور دیانتدار ی کے ساتھ درس و تدریس کے فرائض انجام دیں۔ پروگرام کاآغاز ظل الرحمن کے ذریعہ تلاوت کلام پاک سے ہوا،اس کے بعد مدرسہ ہاشمیہ پرساہی، ضلع سوپول کی دو طالبات نے خوبصور آواز میں بہار گیت پیش کرکے پروگرام کو مزید خوشنما بنادیا۔ اس دوران سبھی لوگ بہار گیت کی تعظیم میں اپنی اپنی جگہ پر کھڑے ہوگئے۔ پروگرام کی نظامت کے فرائض ڈاکٹر محمد نور اسلام اور محمد اعجاز احمد نے مشترکہ طورپر انجام دیئے۔

دوران پروگرام سلیم پرویز صدر مجلس نے اسٹیج پر موجود تمام معزز ممبران کا شال اور شیلڈ پیش کرکے عزت افزائی کی اس کے بعد بہار کے منتخب مستحکم 13 مدارس کے موجود صدر مدرسین کو شال، مومنٹو ، توصیفی سند اور گلاب کا پھول پیش کیاگیا، وہیں پورے بہارسے منتخب 51 مدارس ملحقہ کے اساتذہ کرام کو ان کی بہتر کارکردگی کی بنیاد پر شال ،توصیفی سند اور مومنٹو ساتھ ہی گلاب کا پھول پیش کر حوصلہ افزائی کی گئی اس کے علاوہ 15 طلبا و طالبات میں سے موجود طلبا و طالبات کو شال ،توصیفی سند اور مومنٹو پیش کرکے حوصلہ افزائی کی گئی۔

آخر میں ارشاد علی آزاد،معزز ممبر بہار اسٹیٹ مدرسہ ایجوکیشن بورڈ نے اختتامی تقریر صدر مجلس سلیم پرویز کی اجازت سے شکریہ پیش کی اور پورے بہار سے آئے ہوئے تمام مہمانان ،مدارس کے صدر المدرسین اور معزز ممبران بالخصوص سلیم پرویز چیئرمین مدرسہ بورڈ کا دل کی گہرائی سے اعتراف کیا کہ ان کے دور میں مدارس میں بہت سارے نمایاں کام ہوئے ہیں جو قابل ستائش ہیں۔

اس پروگرام میں مولانا انیس الرحمٰن ، مدرسہ اسلامیہ راگھو نگر بھوارا ،مدھوبنی، مولانا شہاب الدین رحمانی ،مدرسہ سلیمیہ بھیرو پٹی ،ضلع دربھنگہ رضوان الاسلام ،پی ایس ٹو چیئرمین و معاون سکریٹری، شمیم اختر ،معاون سکریٹری، دلشاد مستقیم ،ناظم امتحانات، ڈاکٹر محمد نور اسلام انسپکٹر آف مدارس و اکیڈمک آفیسر، ریاض اللہ، ایس او، رفیع الہدیٰ، اسٹیٹ آفیسر، ریاض الدین ،پی اے ٹو سکریٹری، وسیم اکرم، اسٹیبلشمنٹ انچارج، مسرور عالم، خورشید عالم، ابوطالب انصاری،پردیپ کمار،نثار عالم، ارشد احمد، اقبال جاوید ،وِکاس کمارودیگر ملازمین مدرسہ بورڈ نے شرکت کی۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Afzal Hassan


 rajesh pande