الّو ارجن-تریوکرم کی جوڑی ایک بار پھرمائتھولوجیکل فلم میں نظر آئے گی
ساؤتھ سپر اسٹار الّو ارجن پہلے ہی ہندوستانی سنیما میں پشپا جیسی بلاک بسٹر فرنچائزی کے ساتھ تاریخ رقم کر چکے ہیں۔ اب، اس کامیابی کو مزید آگے لے جانے کے لیے، وہ ایک بار پھر ایک بہت ہی شاندار اور پرجوش منصوبے پر کام کرنے جا رہے ہیں۔ دلچسپ بات یہ ہے
Allu-Arjun-Trivikram-pair-will-be-seen-again-in-a-


ساؤتھ سپر اسٹار الّو ارجن پہلے ہی ہندوستانی سنیما میں پشپا جیسی بلاک بسٹر فرنچائزی کے ساتھ تاریخ رقم کر چکے ہیں۔ اب، اس کامیابی کو مزید آگے لے جانے کے لیے، وہ ایک بار پھر ایک بہت ہی شاندار اور پرجوش منصوبے پر کام کرنے جا رہے ہیں۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ فلم نہ تو ہدایت کار ایٹلی کے ساتھ بنابننے والی ”اے اے 22 x اے6“ ہے اور نہ ہی اس کا تعلق پشپا سیریز سے ہے، بلکہ اسے اس سے کہیں زیادہ بڑا پروجیکٹ بتایا جا رہا ہے۔ اس بار، الو ارجن ایک بار پھر ہدایت کار تریوکرم سری نواس کے ساتھ ہاتھ ملانے جا رہے ہیں۔ اس سے قبل یہ جوڑی فلم ’الا ویکنٹھ پورمولو‘ میں ایک ساتھ نظر آئی تھی، جس نے باکس آفس پر زبردست کامیابی حاصل کی تھی۔

یہ فلم ایک دیومالائی داستان پر مبنی ہوگی

رپورٹس کے مطابق الو ارجن اور تریوکرم کی یہ آنے والی فلم ہندوستانی سنیما میں اب تک کی سب سے زیادہ پرجوش دیومالائی داستانوں پر مبنی فلموں میں سے ایک ہوگی۔ فلم کا تخمینہ بجٹ 1000 کروڑ روپے سے زیادہ بتایا جاتا ہے۔ اس منصوبے میں جدید ترین ٹیکنالوجی اورہائی اینڈ ویژوئل افیکٹس کا وسیع پیمانے پر استعمال کیا جائے گا۔ ذرائع کا دعویٰ ہے کہ فلم نہ صرف کہانی کے حوالے سے بلکہ تکنیکی اور تخلیقی حدود کو بھی آگے بڑھائے گی۔ فی الحال فلم کے ٹائٹل کے حوالے سے کوئی باضابطہ معلومات سامنے نہیں آئی ہیں۔

رپورٹس کے مطابق پروڈیوسر آنے والے ہفتوں میں اس عظیم الشان پروجیکٹ کے بارے میں باضابطہ اعلان کریں گے۔فلم کی پین انڈیا ریلیز کے لیے تیاریاں شروع ہو چکی ہیں۔ امید کی جارہی ہے کہ اس کی پروڈکشن فروری 2027 میں شروع ہوگی۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande