راجوری کے جنگلاتی علاقے سے اسلحہ برآمد
جموں, 23 دسمبر (ہ س)۔ راجوری کے جنگلاتی علاقے راجپورہ میں سیکورٹی فورسز نے محاصرہ و تلاشی آپریشن کے دوران بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا ہے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق یہ مشترکہ کارروائی سنٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) کی 92 بٹالی
Ammunition


جموں, 23 دسمبر (ہ س)۔ راجوری کے جنگلاتی علاقے راجپورہ میں سیکورٹی فورسز نے محاصرہ و تلاشی آپریشن کے دوران بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا ہے۔

سرکاری ذرائع کے مطابق یہ مشترکہ کارروائی سنٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) کی 92 بٹالین اور اسپیشل آپریشن گروپ (ایس او جی) زچھلدارہ کی جانب سے انجام دی گئی۔

آپریشن کے دوران جنگل میں ایک مشتبہ مقام کی نشاندہی کی گئی، جہاں سے چھپا کر رکھا گیا گولہ بارود اور ایک دھماکہ خیز آلہ برآمد ہوا۔ حکام کے مطابق برآمد شدہ سامان میں انساز رائفل کے 90 راؤنڈ، اے کے 47 رائفل کے 90 راؤنڈ اور ایک چینی ساختہ ہینڈ گرنیڈ شامل ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ برآمد شدہ مواد کو ضبط کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے، جبکہ علاقے میں سیکورٹی بندوبست کو مزید سخت کر دیا گیا ہے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande