حکومت آلودگی پھیلانے والوں کے خلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی اپنائے گی: ریکھا گپتا
پی یو سی چالان معاف نہیں کیے جائیں گے، ای بس سروس کے امکان پر اولا اور اوبر کے ساتھ بات چیت کی جائے گی۔ نئی دہلی، 22 دسمبر (ہ س)۔ دہلی میں بڑھتی ہوئی آلودگی پر قابو پانے اور ماحول کو صاف کرنے کے لیے وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا نے واضح کیا کہ حکومت آلو
حکومت آلودگی پھیلانے والوں کے خلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی اپنائے گی: ریکھا گپتا


پی یو سی چالان معاف نہیں کیے جائیں گے، ای بس سروس کے امکان پر اولا اور اوبر کے ساتھ بات چیت کی جائے گی۔

نئی دہلی، 22 دسمبر (ہ س)۔

دہلی میں بڑھتی ہوئی آلودگی پر قابو پانے اور ماحول کو صاف کرنے کے لیے وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا نے واضح کیا کہ حکومت آلودگی پھیلانے والوں کے خلاف زیرو ٹالرینس کی پالیسی اپنائے گی۔ اس سلسلے میں آج دہلی سکریٹریٹ میں ایک اعلیٰ سطحی جائزہ میٹنگ ہوئی، جس میں آلودگی پر قابو پانے کے لیے کئی موثر فیصلے لیے گئے۔ ان میں پی یو سی چالان معاف نہ کرنا اور دہلی این سی آر میں پول اور شیئر ای بسیں چلانا شامل ہے۔

ماحولیات کے وزیر منجندر سنگھ سرسا، ماحولیات، ٹرانسپورٹ، دہلی آلودگی کنٹرول کمیٹی، دہلی پبلک ورکس ڈپارٹمنٹ اور ٹریفک پولیس کے سینئر افسران کے ساتھ میٹنگ میں موجود تھے۔ میٹنگ میں، وزیر اعلیٰ نے درست آلودگی کنٹرول سرٹیفکیٹ (پی یو سی) کے بغیر سڑکوں پر چلنے والی گاڑیوں کے خلاف سخت موقف اختیار کیا۔ موجودہ نظام آلودگی پھیلانے والی گاڑیوں پر 10,000 روپے کا جرمانہ عائد کرتا ہے۔ وزیر اعلیٰ نے نوٹ کیا کہ گاڑیوں کے مالکان اس جرمانے کو کم کرنے کے لیے اکثر لوک عدالت کا سہارا لیتے ہیں، اس طرح سزا کا خوف ختم ہوتا ہے اور لوگوں کو آلودگی سے پاک گاڑیاں لینے سے روکا جاتا ہے۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ آلودگی پھیلانے والی گاڑیوں کا چالان کسی قیمت پر معاف نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے عہدیداروں کو ہدایت دی کہ اگر اس کے لئے حکومت کو عدالت سے رجوع کرنا پڑے تو بھی حکومت پیچھے نہیں ہٹے گی۔ حکومت کا مقصد ریونیو اکٹھا کرنا نہیں بلکہ شہریوں کو صاف ہوا فراہم کرنا ہے۔ آلودگی کو کم کرنے کے لیے نجی شراکت کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے، دہلی حکومت جلد ہی اولا اوراوبر جیسی بڑی کمپنیوں کے ساتھ بات چیت کرے گی۔ اس اسکیم کا مقصد دہلی-این سی آر خطہ میں پولڈ اور مشترکہ بس خدمات کے ذریعے آلودگی سے پاک مسافر بسیں چلانے کے امکانات کو تلاش کرنا ہے۔ اگر یہ کمپنیاں الیکٹرک یا آلودگی سے پاک بسیں چلاتی ہیں تو اس سے سڑکوں پر پرائیویٹ گاڑیوں کا دباو¿ کم ہو جائے گا اور پبلک ٹرانسپورٹ زیادہ ماحول دوست ہو جائے گی۔ وزیر اعلیٰ کا کہنا ہے کہ دارالحکومت میں صفر اخراج کو حاصل کرنا اولین ترجیح ہے۔

ہندوستھان سماچاار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande