
ریاض،22دسمبر(ہ س)۔سعودی عرب نے بین الاقوامی سطح پر انسانی بنیادوں پر اپنی خدمات کو مزید مستحکم کیا ہے۔ یہ اقدامات سعودی عرب کی سخاوت و خیرات سے متعلق اقدار اور انسانیت کے ساتھ یکجہتی کے باعث ہیں اور پوری دنیا میں جاری ہیں۔ جب سے 'شاہ سلمان ریلیف' ادارہ بنا ہے اس نے 142 ارب ڈالر کی خطیر رقم پوری دنیا کے مختلف حصوں میں انسانی ترقی، خیراتی شعبے میں معاونت اور تعلیم و صحت پر خرچ کی ہے۔142 ارب ڈالر سے 173 ملکوں میں 8457 منصوبے مکمل کیے گئے۔
’شاہ سلمان ریلیف‘ 2015 میں قائم کیا گیا تھا۔ تاکہ انسانی بنیادوں پر کیے جانے والے کاموں میں غیر جانبداری، شفافیت اور پروفیشنل ازم کی بنیاد پر بلا امتیاز لوگوں کی خدمت کی جائے۔ یہ امداد لوگوں کو ہنگامی بنیادوں پر مدد دینے اور مختلف طبقات کو مضبوط کرنے ، بحرانوں سے نکلنے میں ان کی مدد کرنے کے لیے ہے۔’شاہ سلمان ریلیف‘ کا ادارہ دوسری مملکتوں سے زیادہ نمایاں انداز میں یہ خدمات انجام دے رہا ہے۔سعودی عرب کا ایک اور بڑا کارنامہ جڑواں بچوں کے لیے ہے۔ جو 1990 میں شروع کیا گیا۔ اس پروگرام کی وجہ سے سعودی عرب کو بین الاقوامی اور عالمی سطح پر بڑی پہچان ملی ہے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Mohammad Khan