نریلا انڈسٹریل ایریا میں جوتوں کی فیکٹری میں آتشزدگی
نئی دہلی، 22 دسمبر (ہ س)۔ آؤٹر نارتھ ضلع کے نریلا انڈسٹریل ایریا کے جے-3079 میں اتوار کی دیر رات جوتوں کی فیکٹری میں آگ لگ گئی۔ آگ لگنے کی اطلاع ملتے ہی مقامی پولیس کے ساتھ فائر بریگیڈ کی متعدد گاڑیاں جائے وقوعہ پر پہنچیں اور چار گھنٹے کی کوشش کے
fire-in-a-shoe-factory-Narela


نئی دہلی، 22 دسمبر (ہ س)۔ آؤٹر نارتھ ضلع کے نریلا انڈسٹریل ایریا کے جے-3079 میں اتوار کی دیر رات جوتوں کی فیکٹری میں آگ لگ گئی۔ آگ لگنے کی اطلاع ملتے ہی مقامی پولیس کے ساتھ فائر بریگیڈ کی متعدد گاڑیاں جائے وقوعہ پر پہنچیں اور چار گھنٹے کی کوشش کے بعد آگ پر قابو پالیا گیا۔ کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ پولیس فی الحال آگ لگنے کی وجہ کی تحقیقات کر رہی ہے۔

محکمہ فائر بریگیڈ کے ترجمان اے کے ملک نے پیر کو بتایا کہ فائر کنٹرول روم کو رات تقریباً 10:58 بجے اطلاع ملی کہ نریلا انڈسٹریل ایریا میں ہریش چندر روڈ کے قریب واقع جوتوں کی فیکٹری میں آگ لگ گئی ہے۔ ابتدائی طور پر پانچ گاڑیاں جائے وقوعہ پر بھیجی گئیں۔ تاہم جوتوں اور پلاسٹک کی بڑی تعداد کی وجہ سے آگ تیزی سے پھیل گئی۔ آگ کی شدت کو دیکھتے ہوئے چند منٹوں میں اضافی وسائل طلب کر لیے گئے۔ رات 11:05 پر آگ کو میک-4 (بڑا واقعہ) قرار دیا گیا، جس کے بعد فائر بریگیڈ کی مزید 12 گاڑیاں جائے وقوعہ پر بھیجی گئیں۔

محکمہ فائر بریگیڈ کے حکام نے بتایا کہ آگ فیکٹری کے اندر موجود مشینری، جوتوں کے ڈبوں اور تیار جوتوں تک پھیل گئی۔ فیکٹری کی عمارت ایک تہہ خانے، گراو¿نڈ فلور اور دو منزلوں پر مشتمل تھی جس کا کل رقبہ تقریباً 150 مربع گز تھا۔ آگ کے تیزی سے پھیلنے کی وجہ سے دھواں اور آگ کے شعلے دور سے دکھائی دے رہے تھے۔ کافی کوشش کے بعد فائربریگیڈ کے اہلکاروں نے 2:30 بجے آگ پر قابو پالیا۔ غنیمت رہی کہ اس واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ تاہم فیکٹری میں ذخیرہ شدہ خام مال اور تیار سامان جل کر راکھ ہو گیا جس سے بھاری نقصان ہوا۔ آگ لگنے کی وجہ کی فی الحال تحقیقات کی جا رہی ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande