وکست بھارت کی تعمیر کے لیے اجتماعی کوششیں ضروری : نائب صدر جمہوریہ
نئی دہلی، 22 دسمبر (ہ س)۔ نائب صدر سی پی رادھا کرشنن نے کہا ہے کہ آتم نربھر اور وکست بھارت کی تعمیر کے لیے اجتماعی کوششیں ضروری ہیں اور اس میں انڈین ڈیفنس اکاؤنٹس سروس ( آئی ڈی ایس) کا اہم رول ہے۔ انہوں نے کہا کہ دفاعی خدمات کے مالی وسائل کا موثر
VP-IDAS-Viksit-Bharat-civil-servants


نئی دہلی، 22 دسمبر (ہ س)۔ نائب صدر سی پی رادھا کرشنن نے کہا ہے کہ آتم نربھر اور وکست بھارت کی تعمیر کے لیے اجتماعی کوششیں ضروری ہیں اور اس میں انڈین ڈیفنس اکاؤنٹس سروس ( آئی ڈی ایس) کا اہم رول ہے۔ انہوں نے کہا کہ دفاعی خدمات کے مالی وسائل کا موثر انتظام ملک کی سلامتی کی صلاحیتوں پر براہ راست اثر انداز ہوتا ہے۔

آئی اے ایس ٹرینی افسران کے 2023 اور 2024 بیچ سے خطاب کرتے ہوئے نائب صدر جمہوریہ نے کہا کہ سرکاری ملازمین کو علم کے ساتھ ساتھ اپنے کام کے طریقوں میں کردار، عاجزی اور حساسیت کو شامل کرنا چاہئے۔ انہوں نے افسران پر زور دیا کہ وہ ”خدمت اور فرض شناسی“ کو اپنی زندگی کی بنیادی اقدار بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے 140کروڑ شہریوں کی خدمت کا موقع ایک اعزاز اور ایک عظیم ذمہ داری ہے۔

نائب صدر جمہوریہ نے کہا کہ محکمہ دفاع کی 275 سال سے زیادہ کی شاندار روایت ہے اور یہ حکومت ہند کے قدیم ترین محکموں میں سے ایک ہے۔ 2047 تک وکست بھارت کے ہدف کو حاصل کرنے میں سرکاری ملازمین کا کردار اہم ہوگا۔ جامع ترقی اور آخری شخص تک فراہمی امرت کال کے کلیدی مقاصد ہیں اور نوجوان افسران کی توانائی اور اختراع ان کے حصول میں اہم کردار ادا کرے گی۔

نائب صدر جمہوریہ نے کہا کہ مسلح افواج کی آپریشنل تیاریوں کو برقرار رکھنے کے لیے محتاط مالی انتظام ضروری ہے۔ انہوں نے عوامی فنڈز کے انتظام میں دیانتداری، شفافیت، مستعدی اور جوابدہی کے اعلیٰ ترین معیاروں کو اپنانے کی ضرورت پر زور دیا۔ اس تیزی سے بدلتے ہوئے تکنیکی دور میں مسلسل صلاحیت سازی کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے، انہوں نے آئی جی او ٹی کرم یوگی جیسے پلیٹ فارم کے مو¿ثر استعمال کا مشورہ دیا۔

انہوں نے کہا کہ جدید ٹکنالوجی کے ساتھ ہم آہنگی، اختراع، اخلاقی نظم و نسق اور ہمدردانہ نقطہ نظر کو ترقی یافتہ ہندوستان کی طرف سفر میں سرکاری ملازمین کی پہچان بننا چاہیے۔اس تقریب میں دفاعی سکریٹری راجیش کمار سنگھ، کنٹرولر جنرل آف ڈیفنس اکاونٹس وشوجیت سہائے اور مالیاتی مشیر (دفاعی خدمات) راج کمار اروڑہ سمیت دیگر سینئر افسران موجود تھے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande