اتر پردیش سے چوری ہوئی شراب بہار میں برآمد، چھپانے کا طریقہ جان کر ہو جائیں گے حیران
اتر پردیش سے چوری ہوئی شراب بہار میں برآمد، چھپانے کا طریقہ جان کر ہو جائیں گے حیرانکیمور،22 دسمبر(ہ س)۔ بہار کے کیمور ضلع میں پولیس نے نئے سال سے پہلے شراب کے اسمگلروں کو ایک بڑا دھچکا دیا ہے۔ انہوں نے رام گڑھ تھانہ علاقہ کے سرائے گاؤں میں چھاپہ
اتر پردیش سے چوری ہوئی شراب بہار میں برآمد، 30 لاکھ روپے کی غیر قانونی شراب چھپانے کا طریقہ جان کررہ جائیں گے دنگ


اتر پردیش سے چوری ہوئی شراب بہار میں برآمد، چھپانے کا طریقہ جان کر ہو جائیں گے حیرانکیمور،22 دسمبر(ہ س)۔ بہار کے کیمور ضلع میں پولیس نے نئے سال سے پہلے شراب کے اسمگلروں کو ایک بڑا دھچکا دیا ہے۔ انہوں نے رام گڑھ تھانہ علاقہ کے سرائے گاؤں میں چھاپہ مار ی کر بڑی مقدار میں غیر قانونی شراب ضبط کی۔ اس شراب کو اتر پردیش کے چندولی ضلع سے اسمگل کرکے بہار لایا گیا تھا۔پولیس نے سرائے گاؤں کے بنجر علاقے میں واقع ایک سرکاری ٹیوب ویل سے تقریباً 2,990 لیٹر غیر قانونی شراب برآمد کی۔ اس شراب کی قیمت کا اندازہ 30 لاکھ روپے لگایا گیا ہے۔ یہ کھیپ چھپائی گئی تھی اور چھاپہ ماری کے دوران ایک خصوصی ٹیم نے اسے ضبط کر لیا۔پولیس نے اس معاملے میں ماسادھی گاؤں کے رہنے والے اویناش کمار سنگھ کو گرفتار کیا ہے۔ ملزم سے تفتیش کے دوران اہم معلومات حاصل ہونے کی توقع ہے۔ پولیس ملوث دیگر افراد کی تلاش کر رہی ہے۔معلومات کے مطابق نامعلوم چوروں نے ہفتہ کی نصف شب اترپردیش کے چندولی ضلع کے کنڈو تھانہ علاقہ کے تالاس پور میں ایک شراب کی دکان سے شراب کی ایک بڑی کھیپ چوری کر لی۔ شراب کے ٹھیکیدار کی شکایت پر ایف آئی آر درج کی گئی۔کنڈوا پولس کی تکنیکی جانچ میں یہ بات سامنے آئی کہ چوری شدہ شراب بہار کے کیمور ضلع میں لائی گئی تھی۔ اس اطلاع کی بنیاد پر رام گڑھ تھانہ انچارج نے سینئرحکام کو اطلاع دی اور موہنیا کے ڈی ایس پی پردیپ کمار کی ہدایت پر ایک خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی۔موہنیا سب ڈویژنل پولیس افسر پردیپ کمار نے بتایا کہ شراب کی اسمگلنگ میں ملوث دیگر مشتبہ افراد کی شناخت کی جارہی ہے۔ پولیس مکمل تفتیش کر رہی ہے اور جلد مزید کارروائی کرے گی۔ بہار میں شراب بندی کے باوجود اس طرح کے اسمگلنگ کے معاملات پولیس کے لیے ایک چیلنج بنے ہوئے ہیں۔ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Afzal Hassan


 rajesh pande