شیئر بازار سبز نشان پر کھلا، سینسیکس میں 447 پوائنٹس کا اضافہ
نئی دہلی، 22 دسمبر (ہ س)۔ ہفتے کے پہلے کاروباری دن پیر کو شیئر بازار سبز نشان میں کھلا۔ ابتدائی کاروبار میں بامبے اسٹاک ایکسچینج (بی ایس ای) کا سینسیکس 447.34 پوائنٹس یعنی 0.53 فیصد کی تیزی کے ساتھ 85,376.70 کی سطح پر کاروبار کر رہا ہے۔ وہیں، نیشنل
علامتی تصویر


نئی دہلی، 22 دسمبر (ہ س)۔ ہفتے کے پہلے کاروباری دن پیر کو شیئر بازار سبز نشان میں کھلا۔ ابتدائی کاروبار میں بامبے اسٹاک ایکسچینج (بی ایس ای) کا سینسیکس 447.34 پوائنٹس یعنی 0.53 فیصد کی تیزی کے ساتھ 85,376.70 کی سطح پر کاروبار کر رہا ہے۔ وہیں، نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) کا نفٹی بھی 153.25 پوائنٹس یعنی 0.59 فیصد کے اضافے کے ساتھ 26,119.65 کی سطح پر کاروبار کر رہا ہے۔

بازار میں آج کے کاروبار میں میٹل اور آئی ٹی شیئروں میں سب سے زیادہ خریداری دیکھنے کو مل رہی ہے۔ بینک اور فارما شیئر میں اچھال ہے۔ ابتدائی کاروبار میں ہندوستانی کرنسی روپیہ امریکی ڈالر کے مقابلے 22 پیسے بڑھ کر 89.45 پر پہنچ گیا۔

ایشیائی شیئر بازاروں میں کوریا کا کوسپی 1.86 فیصد اوپر 4,095 پر اور جاپان کا نکیئی انڈیکس 1.97 فیصد اوپر 50,480 پر کاروبار کر رہا ہے۔ ہانگ کانگ کا ہینگ سینگ انڈیکس 0.28 فیصد کی تیزی کے ساتھ 25,763 پر ہے۔ چین کا شنگھائی کمپوزٹ انڈیکس 0.71 فیصد بڑھ کر 3,917 پر ہے۔

قابل ذکر ہے کہ گزشتہ ہفتے کے آخری کاروباری دن، جمعہ کو بی ایس ای کا سینسیکس 447.55 پوائنٹس یعنی 0.53 فیصد کے اضافے کے ساتھ 84,929.36 کی سطح پر بند ہوا۔ وہیں، این ایس ای کا نفٹی 150.85 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 25,966.40 کی سطح پر بند ہوا تھا۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande