جموں شہر کے مضافاتی علاقے سے دور بین برآمد
جموں, 22 دسمبر (ہ س)جموں میں دو الگ الگ واقعات میں پولیس نے سدھرا علاقے سے ایک ایسی دوربین برآمد کی جو ہتھیار کے ساتھ نصب کی جا سکتی ہے، جبکہ ضلع سانبہ میں 24 سالہ نوجوان کو تفتیش کے لیے حراست میں لیا گیا۔پولیس ترجمان کے مطابق جموں پولیس نے سدھرا
Scope


جموں, 22 دسمبر (ہ س)جموں میں دو الگ الگ واقعات میں پولیس نے سدھرا علاقے سے ایک ایسی دوربین برآمد کی جو ہتھیار کے ساتھ نصب کی جا سکتی ہے، جبکہ ضلع سانبہ میں 24 سالہ نوجوان کو تفتیش کے لیے حراست میں لیا گیا۔پولیس ترجمان کے مطابق جموں پولیس نے سدھرا علاقے میں کارروائی کے دوران ایک ’چینی ساختہ‘دوربین برآمد کی۔ حکام کا کہنا ہے کہ مذکورہ دوربین سدھرا کے اسرار آباد علاقے میں ایک چھ سالہ بچے کے قبضے سے ملی، جس پر پولیس نے فوری طور پر تحقیقات شروع کیں۔

ابتدائی پوچھ گچھ کے دوران بچے کے اہل خانہ نے پولیس کو بتایا کہ بچے کو یہ دوربین اتوار کی صبح قریبی کوڑے کے ڈھیر سے ملی تھی۔ واقعے کی سنگینی کے پیش نظر پولیس اور اسپیشل آپریشنز گروپ (ایس او جی) کی ٹیمیں معاملے کی ہر پہلو سے جانچ کر رہی ہیں۔ پولیس نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ افواہوں پر دھیان نہ دیں اور پرسکون رہیں۔

ادھر ایک علیحدہ واقعے میں پولیس نے ضلع سانبہ کے گاؤں دیانی سے تنویر احمد نامی نوجوان کو تفتیش کے لیے حراست میں لیا ہے۔ حکام کے مطابق نوجوان کے موبائل فون میں ایک ’پاکستانی‘ نمبر کی موجودگی سامنے آنے کے بعد یہ اقدام اٹھایا گیا۔ بتایا گیا ہے کہ تنویر احمد کا تعلق جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ سے ہے اور وہ اس وقت سانبہ میں مقیم ہے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande