وزیر خارجہ جے شنکر کل سری لنکا کا دورہ کریں گے
نئی دہلی، 22 دسمبر (ہ س)۔ وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر منگل کو وزیر اعظم کے خصوصی ایلچی کے طور پر سری لنکا کا دورہ کریں گے اور سری لنکا کی قیادت سے ملاقات کریں گے۔ وزارت خارجہ نے کہا کہ وزیر خارجہ کا یہ دورہ سمندری طوفان دتوا سے ہونے والی تباہی سے
وزیر خارجہ جے شنکر کل سری لنکا کا دورہ کریں گے


نئی دہلی، 22 دسمبر (ہ س)۔ وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر منگل کو وزیر اعظم کے خصوصی ایلچی کے طور پر سری لنکا کا دورہ کریں گے اور سری لنکا کی قیادت سے ملاقات کریں گے۔ وزارت خارجہ نے کہا کہ وزیر خارجہ کا یہ دورہ سمندری طوفان دتوا سے ہونے والی تباہی سے نمٹنے کے لیے شروع کیے گئے آپریشن ساگر بندھو کے تناظر میں ہو رہا ہے اور یہ ہندوستان کی’پڑوسی پہلے پالیسی‘کی عکاسی کرتا ہے۔ قابل ذکر ہے کہ دتوا نے گزشتہ ماہ سری لنکا میں 600 سے زیادہ لوگوں کی جان لے لی تھی۔ تقریباً 23 لاکھ لوگ اس سے متاثر ہوئے۔ پڑوسی ہونے کے ناطے بھارت سب سے پہلے مدد کے لیے آگے آیا۔ بھارت نے امدادی سامان فراہم کیا اور اب بھارت بحالی میں مدد کر رہا ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Khan


 rajesh pande