کانپور: بے قابو ٹریکٹر ٹرالی الٹ گئی، سات مزدور زخمی
کانپور، 22 دسمبر (ہ س)۔ ضلع کے نواب گنج تھانہ علاقے میں گنگا بیراج پر پیر کومزدوروں کو لے کر جا رہی ٹریکٹر ٹرالی بے قابو ہو کر الٹ گئی۔ واقعے میں سات افراد زخمی ہوگئے جن میں سے دو کی حالت تشویشناک ہے۔ پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر زخمیوں کو علاج ک
ROAD-ACCIDENT-UP-SEVEN-INJURED


کانپور، 22 دسمبر (ہ س)۔ ضلع کے نواب گنج تھانہ علاقے میں گنگا بیراج پر پیر کومزدوروں کو لے کر جا رہی ٹریکٹر ٹرالی بے قابو ہو کر الٹ گئی۔ واقعے میں سات افراد زخمی ہوگئے جن میں سے دو کی حالت تشویشناک ہے۔ پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر زخمیوں کو علاج کے لیے اسپتال میں داخل کرایا۔

جوائنٹ پولیس کمشنر (لاءاینڈ آرڈر) آشوتوش کمار نے بتایا کہ یہ واقعہ اٹل گھاٹ پر پیش آیا، جہاں اناو¿ کے 10 مزدور میٹرو تعمیراتی پروجیکٹ پر کام کرنے کے لیے کانپور جارہے تھے۔ گھاٹ کے قریب تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی بے قابو ہوکر الٹ گئی جس سے سات افراد شدید زخمی ہوگئے جن میں سے دو کی حالت تشویشناک ہے۔

راہگیروں کی اطلاع پر پہنچی پولیس نے تمام زخمیوں کو علاج کے لیے اسپتال میں داخل کرایا۔ اناو¿ کے رہنے والے ٹریکٹر ڈرائیور امن یادو نے بتایا کہ ایک سائیکل سوار اچانک ٹریکٹر کے سامنے آگیا۔ اسے بچانے کی کوشش میں اس نے بریک لگا دی جس کی وجہ سے یہ حادثہ ہوا۔ واقعہ میں زخمی ہونے والے تمام افراد اناو¿ کے شنکر پور سرائے گاو¿ں کے رہنے والے ہیں۔ ٹرالی الٹنے سے سنی، سوربھ، روہت، گووند، انوج، سچن اور اروند زخمی ہوگئے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande