ہندوستان-نیوزی لینڈ ایف ٹی اے دونوں ممالک کیلئے فائدے کا سودا ہے: پیوش گوئل
نئی دہلی، 22 دسمبر (ہ س)۔ مرکزی تجارت اور صنعت کے وزیر پیوش گوئل نے ہندوستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان آزاد تجارتی معاہدے (ایف ٹی اے) کو دونوں ممالک کیلئے فائدہ مند قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس معاہدے سے ہمارے کسانوں، ماہی گیروں اور ڈیری سیکٹر
ہندوستان-نیوزی لینڈ ایف ٹی اے دونوں ممالک کیلئے فائدے کا سودا ہے: پیوش گوئل


نئی دہلی، 22 دسمبر (ہ س)۔

مرکزی تجارت اور صنعت کے وزیر پیوش گوئل نے ہندوستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان آزاد تجارتی معاہدے (ایف ٹی اے) کو دونوں ممالک کیلئے فائدہ مند قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس معاہدے سے ہمارے کسانوں، ماہی گیروں اور ڈیری سیکٹر کو بہت فائدہ پہنچے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ باہمی فائدہ مند معاہدہ ہندوستان-نیوزی لینڈ اقتصادی شراکت داری کو مزید مضبوط اور ترقی دے گا۔یہ ہندوستان کے 2047 کے وژن کی طرف سفر کو آگے بڑھائے گا۔

مرکزی وزیر تجارت نے ایکس پوسٹ پر انڈیا-نیوزی لینڈ آزاد تجارتی معاہدے کے مذاکرات کے اختتام پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا، وزیر اعظم نریندر مودی اور نیوزی لینڈ کے وزیر اعظم کرسٹوفر لکسن کی رہنمائی اور قیادت میں، اور میرے دوست اور ہم منصب وزیر ٹاڈ میکلے کے قریبی اور جڑاو¿ سے ہندوستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ایک تاریخی معاہدہ کامیاب ہوا ہے۔ یہ ہمارے دو طرفہ تعلقات میں ایک اہم سنگ میل ہے۔

تجارت اور صنعت کے وزیر نے وضاحت کی کہ ایف ٹی اے، نفاذ کے بعد، تمام ٹیرف لائنوں پر ٹیرف کے خاتمے کے ساتھ، ہندوستان کی 100% برآمدات پر ٹیرف سے پاک رسائی کو یقینی بنائے گا۔ اس سے کسانوں،ایم ایس ایم ای کارکنوں، کاریگروں، خواتین کی زیر قیادت کاروباری اداروں اور نوجوانوں کو فائدہ پہنچے گا، ساتھ ہی ساتھ ٹیکسٹائل، ملبوسات، چمڑے اور جوتے جیسے محنت کش شعبوں کے لیے بے پناہ مواقع فراہم ہوں گے۔ انجینئرنگ اور مینوفیکچرنگ، آٹوموبائلز، الیکٹرانکس، مشینری، پلاسٹک، فارماسیوٹیکل اور کیمیکل جیسے شعبوں کو بھی فائدہ ہوگا۔“ انہوں نے کہا کہ یہ معاہدہ سرمایہ کاری کو ایک اہم فروغ فراہم کرتا ہے، نیوزی لینڈ نے 15 سالوں میں ہندوستان میں 20 ارب ڈالر کی براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری (ایف ڈی آئی) لانے کا عہد کیا ہے، جس میں مینوفیکچرنگ، روزگار اور بنیادی ڈھانچے کی تعمیر پر توجہ مرکوز کرنے والی خدمات پر توجہ دی جائے گی۔ کسانوں کے لیے، ایف ٹی اے نیوزی لینڈ کے بازاروں میں ہندوستانی زرعی مصنوعات کے لیے نئے مواقع کھولے گا، جس میں پھل، سبزیاں، کافی، مسالے، اناج اور پیکٹ کھانے کی اشیا شامل ہیں۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande