
پیرس،22دسمبر(ہ س)۔فرانسیسی صدر میکرون نے باضابطہ طور پر نئے فرانسیسی طیارہ بردار بحری جہاز کی تعمیر کی منظوری دے دی۔ اس نئے بحری جہاز کو ” چارل ڈیگول “ کی جگہ لینے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ یہ 2038 میں سروس میں داخل ہوگا۔ فرانسیسی صدر نے کہا کہ یہ نیا طیارہ بردار بحری جہاز ہماری قوم کی طاقت، صنعت اور ٹیکنالوجی کی قوت کا گواہ ہوگا اور سمندروں میں آزادی کی خدمت اور بدلتے ہوئے دور کے چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کے لیے ایک قوت ثابت ہوگا۔
میکرون نے ابوظہبی میں فرانسیسی افواج کے ساتھ کرسمس کی چھٹیاں گزارتے ہوئے کہا کہ فوجی پروگرامنگ کے حالیہ قوانین پر عمل درآمد کرتے ہوئے اور ایک جامع و درست مطالعہ کے بعد میں نے فیصلہ کیا ہے کہ فرانس کو نیا طیارہ بردار بحری جہاز فراہم کیا جائے۔ اس بڑے پروگرام پر عمل درآمد کا فیصلہ اسی ہفتے کیا گیا ہے۔نیا طیارہ بردار بحری جہاز بھی ایٹمی توانائی (نیوکلیئر پروپلشن) سے چلے گا لیکن یہ موجودہ جہاز سے بہت بڑا ہوگا۔ اس کا وزن تقریباً 80 ہزار ٹن اور لمبائی 310 میٹر کے قریب ہوگی۔ دوسری طرف شارل ڈیگول کا وزن 42 ہزار ٹن اور لمبائی 261 میٹر ہے۔ دو ہزار ملاحوں پر مشتمل عملے کے ساتھ یہ 30 لڑاکا طیارے لے جانے کی صلاحیت رکھے گا۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Mohammad Khan