جموں میں وزیر اعلیٰ کی صدارت میں کابینہ کی میٹنگ
جموں, 22 دسمبر (ہ س)جموں و کشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ آج جموں میں کابینہ کی ایک اہم میٹنگ کی صدارت کریں گے۔اگرچہ کابینہ اجلاس کے ایجنڈے کی باضابطہ تفصیلات تاحال سامنے نہیں آئیں، تاہم سرکاری حلقوں میں یہ قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں کہ یومیہ اجرت
Omer


جموں, 22 دسمبر (ہ س)جموں و کشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ آج جموں میں کابینہ کی ایک اہم میٹنگ کی صدارت کریں گے۔اگرچہ کابینہ اجلاس کے ایجنڈے کی باضابطہ تفصیلات تاحال سامنے نہیں آئیں، تاہم سرکاری حلقوں میں یہ قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں کہ یومیہ اجرت پر کام کرنے والے ملازمین (ڈیلی ویجرز) کی مستقلی کا معاملہ دیگر اہم امور کے ساتھ کابینہ کے غور و خوض میں شامل ہو سکتا ہے۔

یہ اجلاس سرمائی دارالحکومت جموں میں منعقد ہونے والی دوسری کابینہ میٹنگ ہوگی، جو چار سال سے زائد کے وقفے کے بعد دوبارہ شروع کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ 3 دسمبر 2025 کو منعقدہ گزشتہ کابینہ اجلاس میں چیف سکریٹری کو ہدایت دی گئی تھی کہ وہ مختلف محکموں کے ڈیلی ویجرز کی مستقلی سے متعلق اپنی سربراہی میں قائم کمیٹی کی رپورٹ کو جلد از جلد مکمل کریں۔

اسی اجلاس میں ریزرویشن سے متعلق طویل عرصے سے زیر التوا کابینہ سب کمیٹی کی رپورٹ کو بھی منظوری دی گئی تھی، جسے حتمی منظوری کے لیے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کو ارسال کیا گیا تھا۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande