
ڈھاکہ، 22 دسمبر (ہ س)۔ بنگلہ دیش کے جیل افسران نے بتایا کہ غازی پور کی قاسم پور سینٹرل جیل سے ریمانڈ پر لے جاتے وقت ہفتہ کو ایک عوامی لیگ لیڈر کی موت ہو گئی۔ مہلوک کی شناخت گوپال گنج کے تنگی پارہ سب ضلع کے اتر باش باریا گاوں کے 43 سالہ واثق الرحمان بابو کے طور پر ہوئی ہے۔ وہ بڈا تھانہ چھاتر لیگ کے سابق صدر تھے اور بڈا تھانہ عوامی لیگ کے یوتھ اور اسپورٹس سکریٹری کے طور پر کام کرتے تھے۔
دی ڈیلی اسٹار کی رپورٹ کے مطابق، قاسم پور سینٹرل جیل-2 کے سپرنٹنڈنٹ المامون نے بتایا کہ بابو کی موت ہارٹ اٹیک سے ہوئی۔ جیل افسران کے مطابق، بابو کو 24 ستمبر کو دارالحکومت کے پنتھا پتھ علاقے میں ایک جلوس میں مبینہ طور پر شامل ہونے کے الزام میں انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت درج ایک معاملے میں گرفتار کیا گیا تھا۔ تین دن بعد انہیں قاسم پور سینٹرل جیل-2 میں منتقل کر دیا گیا تھا۔ بعد میں ایک عدالت نے پولیس کو تین دن کا ریمانڈ سونپا۔
المامون نے بتایا کہ ہفتہ کی دوپہر ایک پولیس ٹیم بابو کو پوچھ گچھ کے لیے حراست میں لینے جیل پہنچی۔ اسے جیل کے سیل میں لے جایا گیا اور اسے بیٹھنے کے لیے کہا گیا۔ جیل سپرنٹنڈنٹ نے کہا، اسی وقت، وہ اچانک کرسی سے گر گیا اور بے ہوش ہو گیا۔ بابو کو فوراً غازی پور کے شہید تاج الدین احمد میڈیکل کالج اسپتال لے جایا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / انظر حسن