
سلی گڑی، 22 دسمبر (ہ س)۔
باگڈوگرہ ایرپورٹ پر ایک مسافر کے سامان سے دیسی ساختہ پستول کا کارتوس برآمد ہوا ہے۔ یہ واقعہ پیر کو اس وقت پیش آیا جب دہلی جانے والے ایک مسافر کی سیکورٹی جانچ کی جا رہی تھی۔
ذرائع کے مطابق باگڈوگرہ ایرپورٹ پر سی آئی ایس ایف کے ذریعہ بیگج اسکیننگ کے دوران محمد ظاہر نامی مسافر کے سامان سے ایک دیسی ساختہ پستول کا کارتوس برآمد کیا گیا ہے۔ ملزم کے پاس اسپائس جیٹ کی فلائٹ ایس جی 2241 کا دہلی کا ٹکٹ تھا۔ کارتوس ملنے کے بعد ڈیوٹی پر موجود سی آئی ایس ایف کے اہلکاروں نے فوری طور پر باگڈوگرا ایئرپورٹ پولیس اسٹیشن کو اطلاع دی۔ اس کے بعد پولیس موقع پر پہنچی اور مسافر کو گرفتار کر لیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق ملزم کو ریمانڈ پر لے کر تفتیش کی جائے گی کہ اس نے کارتوس کیسے اور کس مقصد کے لیے حاصل کیے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / عطاءاللہ