
جموں, 21 دسمبر (ہ س)۔ ضلع رام بن کے بانہال علاقے میں ہفتہ کی شام ایک 25 سالہ نوجوان پُراسرار حالات میں جاں بحق ہو گیا۔حکام نے بتایا کہ متوفی کی شناخت بلال احمد، ساکن ریلوے چوک بانہال کے طور پر ہوئی ہے، جو گزشتہ شام اچانک بے ہوش ہو گیا۔ اسے فوری طور پر سب ڈسٹرکٹ اسپتال بانہال منتقل کیا گیا، جہاں سے تشویشناک حالت کے پیش نظر گورنمنٹ میڈیکل کالج اننت ناگ ریفر کیا گیا۔انہوں نے بتایا کہ وہاں بھی نوجوان کی حالت مزید بگڑ گئی، جس کے بعد اسے ایس ایم ایچ ایس اسپتال سرینگر منتقل کیا گیا، تاہم ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔
پولیس نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے پولیس اسٹیشن بانہال میں متعلقہ دفعات کے تحت کارروائی شروع کر دی ہے۔ نوجوان کی موت کی اصل وجہ جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / محمد اصغر