رائے گڑھ: او پی جندل یونیورسٹی کے ہاسٹل میں طالب علم نے کی خودکشی
رائے گڑھ، 21 دسمبر (ہ س)۔ چھتیس گڑھ کے رائے گڑھ ضلع کی جندل یونیورسٹی میں زیر تعلیم طالبہ نے کل رات ہاسٹل میں پھانسی لگا کر خودکشی کرلی۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی اور آج اتوار کی صبح لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج کر تفتیش شرو
خودکشی


رائے گڑھ، 21 دسمبر (ہ س)۔ چھتیس گڑھ کے رائے گڑھ ضلع کی جندل یونیورسٹی میں زیر تعلیم طالبہ نے کل رات ہاسٹل میں پھانسی لگا کر خودکشی کرلی۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی اور آج اتوار کی صبح لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج کر تفتیش شروع کر دی ہے۔ معاملہ پنجی پتھرا تھانہ علاقہ کا ہے۔ پولیس سے موصولہ اطلاع کے مطابق جھارکھنڈ کے جمشید پور ٹاٹا کی رہنے والی پرنسی کماری چھتیس گڑھ کے رائے گڑھ ضلع کے پنجی پتھرا میں واقع او پی جندل یونیورسٹی کے ہاسٹل میں بی ٹیک سیکنڈ ایئر کی تعلیم حاصل کر رہی تھی۔ کل رات طالبہ نے اپنے ہاسٹل کے کمرے میں پھانسی لگا کر خودکشی کرلی۔ صبح جیسے ہی اس واقعہ کی اطلاع ملی پورے ہاسٹل کے احاطے میں سنسنی پھیل گئی۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پنجی پتھرا تھانہ انچارج راکیش مشرا پولیس ٹیم کے ساتھ موقع پر پہنچے اور پنچنامہ کی کارروائی کے بعد لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے گھرگھوڑھا اسپتال بھیج دیا گیا۔ بتایا جا رہا ہے کہ پولیس کو متوفی کے کمرے سے ایک سوسائڈ نوٹ بھی ملا ہے جس میں لکھا ہے کہ ماں اور پاپا معاف کریں، میں آپ کی مرضی کے مطابق نہیں کر سکی، آپ کے سیونگ اکاؤنٹ سے پیسے بھی استعمال ہو رہے ہیں۔ میں پڑھائی میں زیادہ اچھی نہیں ہوں۔ معاف کیجئے گا ماں اور پاپا، میں آپ کا نام خراب کر رہی ہوں۔ فی الحال پولیس نے خودکشی نوٹ اور ہاسٹل میں رہنے والے دیگر طالب علموں سے پوچھ گچھ کرکے معاملے کی جانچ شروع کردی ہے۔

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی


 rajesh pande