
سہارنپور، 21 دسمبر (ہ س)۔ سہارنپور کے گنگوہ میں ایس ٹی ایف نے 1 لاکھ کے انعامی وانٹیڈ مجرم سراج کو انکاونٹر میں ہلاک کر دیا۔ سراج سلطان پور ضلع کے مشہور قتل معاملے میں فرار چل رہا تھا اور طویل وقت سے پولیس کو اس کی تلاش تھی۔ انکاونٹر کے دوران سراج نے ایس ٹی ایف ٹیم پر فائرنگ کی، جس کے جواب میں کی گئی کارروائی میں وہ مارا گیا۔
ہفتہ کی دیر رات ایس ٹی ایف کو خفیہ اطلاع ملی تھی کہ سراج گنگوہ علاقے میں کسی واردات کو انجام دینے کی فراق میں ہے۔ اطلاع ملتے ہی ایس ٹی ایف کی ٹیم نے علاقے میں گھیرا بندی کر کے سخت چیکنگ شروع کی۔ اسی دوران مشتبہ بائک سوار کو رکنے کا اشارہ کیا گیا، لیکن اس نے فائرنگ شروع کر دی۔ ایس ٹی ایف کے ذریعے جوابی کارروائی میں گولی لگنے سے اس کی موت ہو گئی۔
مارا گیا بدمعاش سراج بے حد شاطر مجرم تھا۔ اس کے خلاف قتل، لوٹ، ڈکیتی، ناجائز ہتھیار رکھنے اور گینگسٹر ایکٹ سمیت قریب 30 مجرمانہ مقدمے درج تھے۔ سلطان پور کے قتل معاملے کے بعد سے وہ مسلسل ٹھکانے بدل رہا تھا اور پولیس کو چکمہ دے رہا تھا۔ اس کی گرفتاری کے لیے یو پی پولیس نے اس پر 1 لاکھ روپے کا انعام کا اعلان کر رکھا تھا۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / انظر حسن