گرلز ہائی اسکول میں طلبہ عہدیداروں کی حلف برداری تقریب منعقد
علی گڑھ, 21 دسمبر (ہ س)۔ اے ایم یو سٹی گرلز ہائی اسکول میں نو منتخب طلبہ عہدیداروں کی حلف برداری تقریب منعقد کی گئی۔ تقریب کا آغاز مارچ پاسٹ سے ہوا، جس کے بعد عہدیداران نے حلف لیا۔ چاروں ہأوسز کے کپتان اور نائب کپتانوں کے علاوہ اسپورٹس، ادبی ا
ہاوس ہولڈرس پروگرام


علی گڑھ, 21 دسمبر (ہ س)۔

اے ایم یو سٹی گرلز ہائی اسکول میں نو منتخب طلبہ عہدیداروں کی حلف برداری تقریب منعقد کی گئی۔ تقریب کا آغاز مارچ پاسٹ سے ہوا، جس کے بعد عہدیداران نے حلف لیا۔ چاروں ہأوسز کے کپتان اور نائب کپتانوں کے علاوہ اسپورٹس، ادبی اور ثقافتی سکریٹریز نے اعزازی کپڑے زیب تن کئے۔

مہمانِ خصوصی ڈاکٹر صالحہ جمال، اسسٹنٹ ڈائریکٹر، اسکول ایجوکیشن نے طلبہ کے ڈسپلن کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے پلیٹ فارمز قیادت، ذمہ داری، نظم و ضبط اور استقامت جیسی خصوصیات کو فروغ دیتے ہیں، جو ہمہ جہت ترقی کے لیے نہایت اہم ہیں۔

پرنسپل مسٹر محمد جاوید اختر نے طلبہ کو مبارکباد پیش کی اور انہیں اسکول میں حاصل کی گئی اقدار کو اپناتے ہوئے ذمہ دار شہری بننے کی تلقین کی۔ پروگرام کو ثقافتی انچارج فرزانہ نذیر نے مربوط کیا، جب کہ عروجہ خان نے نظامت کے فرائض انجام دیے۔

---------------

ہندوستان سماچار / سید کامران علی گڑھ


 rajesh pande