سونمرگ میں برفباری کا آغاز ،سیاحوں میں جوش
سونمرگ 21 دسمبر(ہ س )۔سونمرگ جسے وادی کشمیر میں خوبصورت سیاحتی مقام کے طور پر جانا جاتا ہے ۔ آج سونمرگ ٹنل کے پاس جب برفباری شروع ہوئی تو باہری ریاستوں سے آنے والے سیاحوں کے چہروں پر خوشی کی لہر دوڈ گئی ہے۔ سیکڑوں سیاح جن میں مرد و زن موجود تھے ن
تصویر


سونمرگ 21 دسمبر(ہ س )۔سونمرگ جسے وادی کشمیر میں خوبصورت سیاحتی مقام کے طور پر جانا جاتا ہے ۔ آج سونمرگ ٹنل کے پاس جب برفباری شروع ہوئی تو باہری ریاستوں سے آنے والے سیاحوں کے چہروں پر خوشی کی لہر دوڈ گئی ہے۔ سیکڑوں سیاح جن میں مرد و زن موجود تھے نے برف پر خوشی سے جھومنا شروع کر دیا ہے۔اور اس کے ساتھ ساتھ ہاتھوں میں ترنگا اٹھاتے ہوئے بھارت ماتا کی جے کے جیکارے لگاۓ۔ اس دوران سونمرگ جانے والی شاہراہ پر سیاحوں کی گاڑیوں کو آہستہ آہستہ اگے بڑھتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔کیونکہ شاہراہ پر حد سے زیادہ پھسلن پیدا ہوئی ہے۔وہیں پولیس کی طرف سے سیاحوں کےلۓ کئ طرح کی ایڈوائزری جاری کی گئی ہے۔ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Aftab Ahmad Mir


 rajesh pande