منریگا کا نام بدلنے کے خلاف کانگریس نے گاندھی مجسمہ کے سامنے مظاہرہ کیا
بھوپال، 21 دسمبر (ہ س)۔ مرکزی حکومت کے ذریعے مہاتما گاندھی نیشنل رورل ایمپلائمنٹ گارنٹی اسکیم (منریگا) کے نام اور ہیئت میں کی جا رہی تبدیلی کے خلاف آج اتوار کو ضلع کانگریس کمیٹی بھوپال شہراور دیہی کی مشترکہ قیادت میں دارالحکومت بھوپال واقع منٹو ہ
منریگا کا نام بدلنے کے خلاف کانگریس نے گاندھی مجسمہ کے سامنے مظاہرہ کیا


بھوپال، 21 دسمبر (ہ س)۔

مرکزی حکومت کے ذریعے مہاتما گاندھی نیشنل رورل ایمپلائمنٹ گارنٹی اسکیم (منریگا) کے نام اور ہیئت میں کی جا رہی تبدیلی کے خلاف آج اتوار کو ضلع کانگریس کمیٹی بھوپال شہراور دیہی کی مشترکہ قیادت میں دارالحکومت بھوپال واقع منٹو ہال میں گاندھی کے مجسمے کے سامنے زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔

اس موقع پر ضلع کانگریس کمیٹی بھوپال شہر کے صدر پروین سکسینہ اور ضلع کانگریس کمیٹی بھوپال دیہی کی صدر انوکھی مان سنگھ پٹیل نے کہا کہ بی جے پی حکومت مہاتما گاندھی کے نام، ان کے اصولوں اور غریب مزدوروں کے حقوق پر مسلسل حملہ کر رہی ہے۔ منریگا جیسی عوامی فلاحی اسکیم کے نام اور ہیئت سے چھیڑ چھاڑ کر کے حکومت غریبوں کے روزگار کے حق کو کمزور کرنا چاہتی ہے، جسے کانگریس پارٹی کبھی قبول نہیں کرے گی۔

احتجاجی مظاہرے میں سیوا دل کے ریاستی چیف آرگنائزر اونیش بھارگو، ریاستی سکریٹری یوگیندر سنگھ گڈو چوہان، ریاستی سکریٹری راجکمار سنگھ، یوتھ کانگریس کے سابق ضلع صدر ابھیشیک شرما سمیت تمام بلاک کانگریس صدور اور بڑی تعداد میں کانگریس کارکنان موجود رہے۔ کانگریس لیڈروں نے تنبیہ دی کہ اگر مرکزی حکومت نے منریگا سے مہاتما گاندھی کا نام ہٹانے اور اسکیم کی ہیئت بدلنے کا فیصلہ واپس نہیں لیا، تو کانگریس پارٹی سڑک سے ایوان تک تحریک کو اور تیز کرے گی۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande